بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پب جی پر دوستی ،پاکستانی خاتون 4 بچوں کیساتھ بھارتی دوست سے ملنےبھارت پہنچ گئی

datetime 4  جولائی  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گریٹر نوئیڈا میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر مقیم پاکستانی خاتون کو گرفتار کر لیا، بھارتی میڈیا

اسلام آباد(این این آئی)پولیس نے ایک پاکستانی خاتون اور اس کے چار بچوں کو حراست میں لیا ہے جو غیر قانونی طور پر گریٹر نوئیڈا میں مقیم تھے، جہاں انہیں مبینہ طور پر ایک مقامی شخص نے پناہ دی تھی جو ا?ن لائن گیم پب جی کے ذریعے اس سے ملا تھا۔بھارتی میڈیا کے مطابق انہوں نے بتایا کہ پولیس نے گریٹر نوئیڈا کے رہنے والے

اس شخص کو بھی حراست میں لیا ہے، جس نے مبینہ طور پر انہیں اپنے کرائے کے مکان میں رکھا تھا۔ڈپٹی کمشنر آف پولیس (گریٹر نوئیڈا) سعد میا خان نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ خاتون اور مقامی شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ خاتون کے چار بچے بھی پولیس کی تحویل میں ہیں۔پولیس افسر نے بتایا کہ پاکستانی خاتون، جس کی عمر

25 سال سے زائد ہے اور مقامی شخص کا آن لائن گیم PUBG پر رابطہ ہوا تھا، جس کی وجہ سے ان کے درمیان دوستی ہو گئی۔ اس وقت مرد اور عورت سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ مزید تفصیلات اور حقائق پوچھ گچھ ختم ہونے کے بعد بتائے جائیں گے۔مقامی پولیس اہلکار کے مطابق یہ خاتون مبینہ طور پر اپنے بچوں کے

ساتھ گزشتہ ماہ نیپال کے راستے بھارت میں داخل ہوئی تھی اور اتر پردیش میں داخل ہونے اور ایک بس کے ذریعے گریٹر نوئیڈا پہنچی تھی۔اہلکار نے دعویٰ کیا کہ خاتون اور اس کے بچے گریٹر نوئیڈا کے ربوپورہ علاقے میں رہنے والے شخص کے کرائے کے مکان میں رہ رہے تھے۔



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…