اتوار‬‮ ، 24 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

سویڈن کے سفیر کی ملک بدری کا مطالبہ

datetime 3  جولائی  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ثمر باغ (این این آئی)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے سویڈن کے سفیر کی ملک بدری کا مطالبہ اور عالم اسلام سے بھی اپیل کی ہے کہ اجتماعی غیرت اور حمیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے یورپی ملک سے سفارتی تعلقات ختم کیے جائیں۔جندول ثمر باغ میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت نے کہا کہ سویڈن حکومت کی سرپرستی میں قرآن کریم جلانے کی ناپاک جسارت ہوئی جس کا اسلامی ممالک کی جانب سے بھی سرکاری سطح پر بھرپور ردعمل دیا جانا چاہیے۔ واقعہ اسلامو فوبیا کا مظہر ہے اور اٹھاون اسلامی ممالک اور پونے دوارب مسلمانوں کے ایمان کے لیے چیلنج ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سویڈن میں قرآن کریم کی سرکاری سرپرستی میں بے حرمتی سے واضح ہے کہ مغربی استعماری ممالک مسلمانوں کو کسی قسم کی اہمیت دینے کو تیار نہیں۔

مغرب کا اپنا نظام بری طرح ناکام ہوچکا ہے اور اب وہ اسلام کی حقانیت تسلیم کرنے کو تیار نہیں۔ نبی مہربان صلی اللہ علیہ وسلم کا پیغام پوری کائنات کے لیے امن و محبت کا پیغام ہے، مغربی نظام نے انسانیت کو جنگ و جدل، خون خرابہ، فحاشی اور غربت دی، یہی وجہ ہے کہ دجالی نظام تباہی کے دہانے پر پہنچ چکا ہے اور اب وہاں ایسی حرکات ہورہی ہیں جس سے دنیا کا امن خطرے میں ہے، مسلمانوں کے ایمان پر حملے ہورہے ہیں، مغرب میں مسلمان عورتوں کی تضحیک کی جاتی ہے، شعائر اسلام پر حملے ہورہے ہیں، مسلمانوں کے لیے یہ سب ناقابل برداشت ہے، اسلامی ممالک اور پاکستان کی حکومت کی ذمہ داری ہے کہ سویڈن کے واقعہ پر شدید سے شدید تر ردعمل دیں اور مسلمانوں کے جذبات کی بھرپور ترجمانی کی جائے، پہلے مرحلے میں تمام عالم اسلام سے سویڈن کے سفیروں کو نکالا جائے، او آئی سی حرکت میں آئے۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی واقعہ کے خلاف بھرپور احتجاج کرے گی۔



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…