بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پیوٹن کا روس کی قدیم ترین مسجد کا دورہ، قرآن پاک کا تحفہ بھی وصول کیا

datetime 30  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے عید الاضحیٰ کے پہلے روز روس کے شمالی علاقے میں واقع جمہوریہ داغستان کی سب سے قدیم ترین مسجد کا دورہ کیا۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق ترکیہ کی خبر ایجنسی کی جانب سے جاری ویڈیو میں روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن کو ہاتھ میں قرآن پاک پکڑے اور مسلمانوں کی مقدس ترین کتاب کے حوالے سے روسی زبان میں بات کرتے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

خبر ایجنسی کی جانب سے جاری کیپشن کے مطابق روس کے صدر نے داغستان کے علاقے دربنت میں روس کی سب سے قدیم ترین جمعہ مسجد کا دورہ کیا جہاں انہیں مسجد انتظامیہ کی جانب سے قرآن پاک کی ایک کاپی بھی بطور تحفہ پیش کی گئی۔اس موقع پر ولادیمیر پیوٹن کہہ رہے ہیں کہ قرآن مسلمانوں کے لیے مقدس ترین کتاب ہے اور دوسروں کو بھی اس کا احترام کرنا چاہیے۔روسی صدر کا کہنا تھا ہم جانتے ہیں کہ دوسرے ممالک میں لوگ اس کا اس طرح احترام نہیں کرتے اور لوگوں کے مذہبی جذبات کا خیال نہیں رکھتے اور وہ لوگ کہتے ہیں کہ یہ کوئی جرم نہیں ہے۔ولادیمیر پیوٹن کا اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہنا تھا لیکن ہمارے ملک کے آئین اور پینل کوڈ کے تحت یہ ایک سنگین جرم ہے۔



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…