مکہ مکرمہ(این این آئی)حج کے ساتھ مکہ مکرمہ کی مسلمان خواتین کی ایک روایت صدیوں سے چلی آ رہی ہے۔ اس روایت کو ’الخلیف‘ کہا جاتا ہے۔ اس کے تحت مکہ معظمہ بالخصوص مسجد حرام کی قرب وجوار کی کالونیوں میں بسنے والی خواتین ’عرفہ‘ کے روز یعنی نو ذی الحج کو خانہ کعبہ شریف میں حاضری دیتی ہیں،
طواف کرتی، حجر اسود کو بوسہ دیتی اور ملتزم کے مقام پر دعائیں کرتی ہیں۔ اسے ’یوم خلیف‘ بھی کہا جاتا ہے۔کرونا کی عالمی وبا کی وجہ سے جہاں حج اور عمرہ کو محدود کردیا گیا تھا وہیں ’الخلیف‘ کی روایت بھی تازہ نہیں ہوسکی تھی تاہم کرونا کے بعد اس بارپہلی بار بیس لاکھ سے زائد مسلمانوں نے فریضہ حج ادا کیا ہے وہیں ’الخلیف‘ کی روایت بھی زندہ کی گئی ہے۔