اسلام آباد (این این آئی)3ماہ قبل اسلام قبول کرنے والے پادری، نو مسلم ابراہیم رچمنڈ نے شاہ سلمان حج پروگرام کے مہمان کی حیثیت سے حج ادا کر لیا۔غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق عیسائیت چھوڑ کر اسلام قبول کرنے والے سابق پادری، ابراہیم رچمنڈ کے ایک خواب نے ان کی زندگی بدل کر رکھ دی جس کے بعد وہ اپنے ہزاروں پیروکاروں کے ساتھ اسلام میں داخل ہو گئے۔
جنوبی افریقا سے تعلق رکھنے والے ابراہیم رچمنڈ نے خواب میں مسلمان ہونے کی دعوت قبول کی تھی اور اسلام قبول کرنے کے صرف 3 ماہ بعد ہی سعودی شاہ سلمان کے حج پروگرام میں مہمان کی حیثیت سے حج ادا کیا ہے۔ابراہیم رچمنڈ کے مطابق انہوں نے خواب پر عمل کرتے ہوئے اپنے پیروکاروں کو بھی مسلمان ہونے کی دعوت دی اور خود بھی دائرہ اسلام میں داخل ہو کر اپنا اسلامی نام ابراہیم رکھا ہے۔حرمین کے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکانٹ پر بھی ان کی تصویریں اور ویڈیو شیئر کی گئی ہے۔اس ویڈیو میں ابراہیم رچمنڈ کو مکہ مکرمہ میں حج کی رسومات ادا کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔یاد رہے کہ عیدالاضحی کے موقع پر مکہ مکرمہ میں مسجد الحرام اور مدینہ منورہ میں مسجد نبوی ﷺ میں نمازِ عید کے دنیا کے سب سے بڑے اجتماعات منعقد ہوئے۔