پیر‬‮ ، 06 جنوری‬‮ 2025 

حج کے رکن اعظم کے موقع پر اماراتی خلاباز نے خلا سے مکہ مکرمہ کی تصویر شیئر کر دی

datetime 27  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مکہ مکرمہ (این این آئی)میدان عرفات میں حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ منگل کو اداکیا گیا اور حجاج کرام نے مسجد نمرہ سے خطبہ حج سننے کے بعد ظہر و عصر کی نمازیں یکجا کرکے ایک ساتھ ادا کیں۔وقوف عرفہ کے موقع پر انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن (آئی ایس ایس)میں موجود متحدہ عرب امارات (یو اے ای)کے خلا باز سلطان النیادی نے مکہ مکرمہ کی خلا سے کھینچی گئی تصویر ٹوئٹر پر شیئر کی۔

انہوں نے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ مکہ مکرمہ کی یہ تصویر انہوں نے 26 جون کو کھینچی تھی۔مناسک حج کے دوران دنیا بھر سے آئے لاکھوں عازمین لبیک اللھم لبیک کی صدائیں بلند کرتے حج کے رکن اعظم وقوف عرفہ ادا کرنے کے لیے 9 ذوالحج کو نماز فجرکی ادائیگی کے بعد میدان عرفات میں جمع ہوئے تھے۔ اذان مغرب کے بعد عازمین میدان عرفات سے مزدلفہ روانہ ہوں ے جہاں انہوں نے نماز مغرب اور عشا ء ملا کرادا کیں

خیال رہے کہ سلطان النیادی اس وقت بین الاقوامی اسپیس اسٹیشن میں ناسا کے 6 ماہ طویل مشن پر موجود ہیں اور وہیں سے وہ اپنے ٹوئٹر اکانٹ سے باقاعدہ اپ ڈیٹس شیئر کرتے رہتے ہیں۔اس سے قبل رمضان کی27 ویں شب کے موقع پر سلطان النیادی نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکانٹ پر خلا سے مسجد الحرام اور مسجد نبوی کے مناظر شیئر کیے تھے۔سلطان النیادی کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں دونوں مقدس مقامات کو رات کی تاریکی میں جگمگاتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔

موضوعات:



کالم



آہ غرناطہ


غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…