پیر‬‮ ، 29 دسمبر‬‮ 2025 

عراق پر2003 میں حملہ جھوٹ پر مبنی تھا، جان کیری کا اعتراف

datetime 27  جون‬‮  2023 |

نیویارک(این این آئی)ماحولیاتی تبدیلیوں بارے امریکا کے خصوصی مندوب جان کیری نے اعتراف کیاہے کہ 2003 میں عراق پر حملہ جھوٹ پر مبنی تھا۔ انہوں نے فرانسیسی ٹی وی چینل ایل سی آئی کو انٹرویو میں کہا کہ عراق پر امریکی قیادت میں حملہ موجودہ یوکرین تنازعہ سے بالکل مختلف تھا۔

انہوں نے اعتراف کیا کہ عراق پر 2003 کا حملہ ایک حقیقی جارحیت پر مبنی جنگ تھی جس کا جواز اس جھوٹ کو بنایا گیا تھا کہ عراق کے پاس خفیہ طور پر بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیار موجود ہیں۔ انہوں نے اس بات کا بھی دعوی ٰکیا کہ وہ اس وقت جنگ کے خلاف تھے اور سمجھتے تھے کہ ایسا کرنا غلط ہے تاہم اس وقت انہوں نے سینیٹ میں عراق پر حملے کی اجازت دینے کے حق میں ووٹ دیا تھا۔

واضح رہے کہ بش انتظامیہ نے عراقی صدر صدام حسین پر کیمیائی اور حیاتیاتی ہتھیار رکھنے کے ساتھ ساتھ نیویارک اور واشنگٹن میں 9/11 کے دہشت گردانہ حملوں میں کسی نہ کسی طرح ملوث ہونے کا الزام لگایا تھا۔ میڈیا اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو پیش کیے گئے ڈبلیو ایم ڈیز کے ثبوت مکمل طور پر من گھڑت نکلے، اور ایسا کوئی ہتھیار کبھی نہیں ملا۔ اسی طرح عراق اور القاعدہ کے درمیان کبھی کوئی تعلق نہیں رہا۔2003 کا حملہ اور اس کے نتیجے میں عراق پر قبضہ اقوام متحدہ کی منظوری کے بغیر کیا گیا تھا، جسے ڈبلیو جارج بش نے رضامندوں کا اتحاد کہا تھا۔

امریکا، برطانیہ، آسٹریلیا اور پولینڈ نے حملے کے لیے فوجی فراہم کیے، حالانکہ بعد میں واشنگٹن نے دعوی کیا کہ مزید 44 ممالک نے کسی نہ کسی طرح عراق پر فوجی حملے میں مدد کی پیشکش کی ہے۔جان کیری 2004 میں بش کے خلاف صدارتی انتخاب ہار گئے۔ بعد میں انہوں نے باراک اوباما انتظامیہ میں وزیر خارجہ کے طور پر خدمات انجام دیں، اور انہیں 2021 میں موجودہ صدر جو بائیڈن نے ماحولیاتی تبدیلی بارے امریکا کا مندوب مقرر کیا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…