پیر‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2025 

بیٹا سلیمان داؤد سمندر کی گہرائیوں میں نیا عالمی ریکارڈ بنانے کیلئے والد کے ہمراہ گیا تھا، والدہ کا انکشاف

datetime 26  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (این این آئی)بحر اوقیانوس میں ٹائی ٹینک کا ملبہ دیکھنے کیلئے جانے والی آبدوز کے سیاحوں میں شامل شہزادہ داؤد کی اہلیہ کرسٹین داؤد نے کہا ہے کہ بیٹا سلیمان داؤد سمندر کی گہرائیوں میں نیا عالمی ریکارڈ بنانے کیلئے والد کے ہمراہ گیا تھا۔

18 جون کو لاپتہ ہونے کے بعد تباہ ہونے والی بد قسمت آبدوز ٹائٹن سانحے میں اپنا شوہر اور 19 سالہ بیٹا سلیمان داؤد کھو دینے والی کرسٹین داؤد نے برطانوی نشریاتی ادارے کو دئیے گئے انٹرویو میں بتایا کہ سلیمان کیونکہ سمندر کی گہرائیوں میں نیا عالمی ریکارڈ بنانا چاہتا تھا یہی وجہ تھی کہ وہ سانحے کے روز اپنا روبک کیوب اپنے ساتھ لے گیا تھا۔

سلیمان داؤد کی اہلیہ کے مطابق سلیمان نے اس حوالے سے گنیز ورلڈ ریکارڈ میں درخواست بھی دے رکھی تھی۔کرسٹین نے بی بی سی کو بتایا کہ ان کے شوہر بھی اپنے بیٹے کے عالمی ریکارڈ بنانے کے لمحات کی ویڈیو کو عکس بند کرنے کیلئے اپنے ساتھ ایک کیمرہ لے کر گئے تھے۔کرسٹین داؤد نے بتایا کہ پہلے وہ بھی اپنے شوہر کے ساتھ ٹائی ٹینک کا ملبہ دیکھنے جانے کی خواہشمند تھیں لیکن کورونا وبا کی وجہ سے ارادہ منسوخ کرنا پڑا جس کے بعد اب وہ سلیمان کی وجہ سے پیچھے ہٹ گئیں کیونکہ وہ واقعی وہاں جانا چاہتا تھا۔

اس سے قبل شہزادہ داؤد کی بڑی بہن عزم داؤد نے انکشاف کیا تھا کہ ان کا بھتیجا سلیمان ٹائی ٹینک کی باقیات دیکھنے کے سفر سے خوفزدہ تھا، وہ صرف فادرز ڈے پر والد کو خوش کرنے کی خاطر اس پْرخطر سفر میں شریک ہوا تھا۔واضح رہے کہ چند روز قبل 18 جون کو بحراوقیانوس میں ٹائی ٹینک کی باقیات دیکھنے کیلئے جانے والے سیاحوں کی لاپتہ آبدوز ٹائٹن کا ملبہ ملنے کے بعد آبدوز کی مالک کمپنی اوشین گیٹ نے اس میں سوار دو پاکستانیوں سمیت پانچوں افراد کی موت کی تصدیق کی تھی۔خیال رہے کہ 1912 میں تباہ ہونے والے مسافر بردار بحری جہاز ٹائی ٹینک کا ملبہ دیکھنے کے لیے جانے والی آبدوز ٹائٹین 18 جون کو بحر اوقیانوس میں لاپتہ ہو گئی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…