شاہ سلمان کی یمن آپریشن کے شہدا کے 2 ہزار لواحقین کو حج کرانے کی ہدایت

26  جون‬‮  2023

ریاض(این این آئی)سعودی فرماں روا خادم حرمین شریفین شاہ سلمان نے یمن میں عاصف الحزم آپریشن میں شہید ہونے والوں کے 2 ہزار لواحقین کو سعودی شاہی دعوت پر حج کرانے کی ہدایت جاری کردی۔ فیصلہ کن طوفان آپریشن میں شہید والے سعودیوں کے ہزار رشتہ داروں کو حج کرایا جائے گا اور اسی طرح یمن میں شہید ہونے والوں کے متعلقین میں سے بھی ایک ہزار افراد کو حج کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔

عرب ٹی وی کے مطابق یہ دو ہزار افراد بھی خادم حرمین شریفین کے زیر انتظام دنیا بھر سے لوگوں کو شاہی دعوت پر حج کرانے کے پروگرام کے تحت سعودی عرب میں حج کے لیے مدعو کیے گئے ہیں۔اسلامی امور، دعوت و ارشاد کے وزیر اور حرمین شریفین کے مہمانوں کے پروگرام کے نگران کے جنرل سپروائزر ڈاکٹر عبداللطیف الشیخ نے اس حوالے سے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔خادم حرمین شریفین کے مہمانوں کے پروگرام میں اس سال 4 ہزار 951 اسلامی شخصیات، اثرورسوخ والے سرکردہ افراد اور شہدا فلسطین کے اہل خانہ اور رشتہ داروں اور یمن اور شام کے بھائیوں کو مدعو کیا گیا ہے۔ اس سال تک اس پروگرام کے تحت اب تک 62 ہزار 338 افراد کو سعودی عرب کے اخراجات کو حج کرایا جا چکا ہے۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…