جمعرات‬‮ ، 06 مارچ‬‮ 2025 

کینیڈین حکام نے سیاحوں کی آبدوز ٹائٹن کے پھٹنے کی تحقیقات کا آغاز کردیا

datetime 25  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹورنٹو(این این آئی)کینیڈین حکام نے بحراوقیانوس میں سیاحوں کی آبدوز ٹائٹن کے زیر سمندر پھٹنے کی تحقیقات کا آغاز کردیا۔

میڈیارپورٹس کے مطابق کینیڈین جہاز کے تعینات کردہ روبوٹک ڈائیونگ گاڑی نے آبدوز ٹائٹن کے ملبے کا پتا لگایا تھا جس میں دو پاکستانیوں سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔کینیڈا کے ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ(ٹی ایس بی)نے کہا کہ وہ آبدوز ٹائٹن سے متعلق تمام امورکی سیفٹی انویسٹی گیشن شروع کررہا ہے کیونکہ اس کا سطحی معاون جہاز، پولر پرنس، کینیڈا کا جہاز تھا۔ایجنسی نے بتایا کہ ٹی ایس بی کی ایک ٹیم جائے حادثہ سے تقریبا 400 میل شمال میں معلومات اکٹھی کرنے اور انٹرویو لینے کے لیے روانہ کی گئی۔واضح رہے کہ سیاحتی آبدوز کے امور دیکھنے والی کمپنی اوشن گیٹ کے سی ای او اسٹاکٹن رش بھی اس حادثے میں ہلاک ہوگئے تھے۔ اسی کمپنی کے شریک بانی گلیرینو سہولن نے 2009 میں کہا تھا کہ اسٹاکٹن رش سمندر کی گہرائیوں کو تلاش کرنے کے خطرات سے بڑی حد تک آگاہ تھا۔

موضوعات:



کالم



تیسری عالمی جنگ تیار


سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…