پیر‬‮ ، 04 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

مذاکرات کامیاب، روس کیخلاف بغاوت ختم

datetime 25  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ماسکو(این این آئی)روس کے خلاف بغاوت کرنے والے ویگنر گروپ نے کامیاب مذاکرات کے بعد بغاوت ختم کردی اور دستے واپس یوکرین تعینات کرنے کا اعلان کیا ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق ویگنر گروپ کے سربراہ کا کہناتھا کہ دونوں جانب روس ہی کا خون بہنا تھا اس لیے فیلڈ کیمپس کا دوبارہ رخ کرلیا ہے۔اس معاملے پر مصالحت کرانے والے بیلاروس کے صدر کا کہنا ہے کہ نیم فوجی دستے نے صدر پیوٹن کی بات مان لی ہے۔ویگنر کو سیکیورٹی یقین دہانی کرائی گئی ہے جبکہ سربراہ کے خلاف مجرمانہ کارروائی کا کیس ختم کردیا گیا ہے۔واضح رہے کہ ویگنر گروپ کے سربراہ نے یوکرین میں پیش قدمی کرنے والے اپنے دستوں پر مبینہ روسی بمباری کی وجہ سے بغاوت کا اعلان کیا تھا اور نجی ملیشیا ماسکو کی جانب بھیج دی تھی۔ویگنر گروپ نے سرحدی علاقے روستوف پر بھی قبضہ کرلیا تھا، خانہ جنگی کا خدشہ ہونے کے سبب ماسکو میں چوکیاں قائم کردی گئی تھیں۔اس کے علاوہ پیر کو بھی عام تعطیل کا اعلان کرکے لوگوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کردی گئی تھی۔

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…