بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

روس میں صدر ولادی میر پیوٹن کیخلاف فوجی گروپ نے بغاوت کردی

datetime 24  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ماسکو( این این آئی )روس کی نجی فوجی کمپنی ویگنر گروپ کے روسی فوجی قیادت کے خلاف بغاوت کے اعلان کے بعد روسی وزارتِ دفاع نے پیغام جاری کردیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق روسی وزارتِ دفاع کا کہنا تھا کہ ویگنر فوجیوں کو دھوکا دیا گیا اور انہیں مجرمانہ مہم جوئی میں گھسیٹا جا رہا ہے، ویگنر فوجی روسی دفاعی نمائندوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے رابطہ کریں۔

روسیِ وزارت دفاع نے ویگنر فوجیوں کو سیکیورٹی فراہم کرنے کی ضمانت بھی دینے کا کہا ہے۔اس سے قبل ویگنر گروپ کے سربراہ نے روسی وزارتِ دفاع کے خلاف آخری حد تک جانے کا اعلان کیا تھا۔ویگنر گروپ کے سربراہ یوو گنی پری گوژن نے الزام عائد کیا تھا کہ روس نے ویگنر گروپ کے فوجیوں کو میزائل حملے کا نشانہ بنایا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق یوو گنی پری گوژن نے روسی فوجی ہیلی کاپٹر مار گرانے کا بھی دعوی کیا تھا۔ویگنر گروپ کے سربراہ نے کہا تھا کہ 25 ہزار فوجی روسی عوام کے لیے مرنے کے لیے تیار ہیں، ہم اپنے راستے میں آنے والی ہر شے تباہ کر دیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ روسی عوام ہمارے ساتھ شامل ہو جائیں، ہمیں اس گندگی کو صاف کرنے کی ضرورت ہے، یہ فوجی بغاوت نہیں بلکہ انصاف کے لیے مارچ ہے۔دوسری جانب روسی وزارتِ دفاع نے فوری طور پر ویگنر گروپ کے سربراہ کے الزام کی تردید کرتے ہوئے ان کی گرفتاری کے احکامات جاری کردیے تھے۔روسی اٹارنی جنرل کا کہنا تھا کہ ویگنر گروپ کے خلاف مسلح بغاوت کے الزام کی تحقیقات کی جا رہی ہیں، الزامات ثابت ہونے پر ویگنر گروپ کے بانی کو 12 سے20 سال جیل ہو سکتی ہے۔اس معاملے پر کریملن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ روسی صدر پیوٹن کو ویگنر گروپ اور وزارتِ دفاع کے درمیان کشیدگی سے متعلق اطلاعات دی جا رہی ہیں۔

دوسری جانب ماسکو کے میئر نے انسداد دہشتگردی اقدامات کے تحت اضافی سیکیورٹی تعینات کردی ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق ماسکو کی سڑکوں پر روسی فوجی گاڑیوں کا گشت بڑھا دیا گیا ہے جبکہ روس کے ریجن روستوف اور لپیسک میں بھی سیکیورٹی میں اضافہ کیا گیا ہے۔لپیسک ریجن کے گورنر کا کہنا تھا کہ جنوبی ریجنز کو ماسکو سے ملانے والی ایم 4 موٹروے ٹریفک کے لیے بند کردی گئی ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…