پیر‬‮ ، 06 جنوری‬‮ 2025 

آبدوزحادثے کی انکشافات سے بھری امریکی بحریہ کی خفیہ رپورٹ سامنے آگئی

datetime 23  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی)بحرِ اوقیانوس میں ٹائی ٹینک کے ملبے تک تفریحی سفر پر جانے والی آبدوز ٹائٹن میں سوار تمام 5 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کے بعد امریکی بحریہ کے سینئر اہلکار نے کہا ہے کہ انہوں نے آبدوز کے تباہ ہونے کا اس کے لاپتا ہونے کے فورا بعد ہی پتا چلا لیا تھا۔

ٹائٹن تباہ ہونے سے متعلق امریکی بحریہ کے سینئر اہلکار نے امریکی جریدے کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ امریکا نے آبدوز کی تلاشی کے لیے اعلی خفیہ صوتی سراغ رساں نظام کا استعمال کیا۔ان کا کہنا تھا کہ ٹائٹن کا رابطہ منقطع ہونے کے بعد سمندر کے نیچے دھماکے سے ملتی جلتی آواز سنائی دی جس کی اطلاع کوسٹ گارڈ کمانڈر کو دی تھی۔امریکی بحریہ کے سینئر اہلکار کا مزید کہنا تھا کہ آبدوز تباہ ہونے کے حتمی شواہد نہیں تھے اس لیے سرچ آپریشن جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔واضح رہے کہ بحرِ اوقیانوس میں سیاحوں کو لے کر جانے والی آبدوز کمپنی اوشین گیٹ نے آبدوز میں موجود مسافروں کی ہلاکت کا اعلان کردیا ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق آبدوز کمپنی اوشین گیٹ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ لاپتا آبدوز میں موجود افراد ہلاک ہوچکے ہیں، یقین ہے کہ ٹائی ٹینک کے ملبے کو دیکھنے کے لیے جانے والی آبدوز کے مسافر اب نہیں رہے، ہمیں مسافروں کو کھونے کا بہت افسوس ہے۔دوسری جانب لاپتہ آبدوز کا ملبہ مل گیا ،تباہ ہونے کی ممکنہ وجہ بھی سامنے آگئی ۔ تفصیلات کے مطابق لاپتہ آبدوز کا ملبہ ملنے کی تصدیق کرتے ہوئے امریکی کوسٹ گارڈز نے بتایا ہے کہ ٹائی ٹینک جہاز کے ملبے سے 1600 فٹ دور ٹائٹن آبدوز کا ملبہ ملاسرچ آپریشن کے دوران آبدوز کے 5 ٹکڑے ملے۔ کوسٹ گارڈ کے دعوے کے مطابق آبدوز پانی کا بہائو برداشت نہیں کر سکی جس کے باعث وہ تباہ ہو گئی ۔

دوسری جانب ٹائی ٹینک جہاز کی باقیات دکھانے کے لیے آبدوز ٹائٹن کے سمندر میں اترنے کی آخری ویڈیو سامنے آگئی۔میڈیارپورٹس کے مطابق ٹائٹن کی رہنمائی کے لیے سطح سمندر پر موجود جہاز کے عملے میں شامل خاتون نے آخری لمحات پر اپنی سیلفی لی تھی جس کے پس منظر میں ٹائٹن بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

22 برس کی فوٹوگرافر ایبی جیکسن نے ویڈیو ٹک ٹاک پر پوسٹ کی تھی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سیاحوں کو لے کر ٹائٹن رفتہ رفتہ سمندر کی تہہ میں اتر رہی ہے۔ 77 برس کے پال ہنری 37 بار ٹائی ٹینک کی باقیات کا مشاہدہ کرچکے تھے اور انہیں مسٹر ٹائی ٹینک کہا جاتا ہے۔



کالم



آہ غرناطہ


غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…