پیر‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2025 

آبدوز تباہ ہونے کا فورا پتا چل گیا تھا، کوسٹ گارڈ نے کیا انکشاف کیا ، امریکی بحریہ نے بتا دیا

datetime 23  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)بحرِ اوقیانوس میں ٹائی ٹینک کے ملبے تک تفریحی سفر پر جانے والی آبدوز ٹائٹن میں سوار تمام 5 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کے بعد امریکی بحریہ کے سینئر اہلکار نے کہا ہے کہ انہوں نے آبدوز کے تباہ ہونے کا اس کے لاپتا ہونے کے فورا بعد ہی پتا چلا لیا تھا۔

ٹائٹن تباہ ہونے سے متعلق امریکی بحریہ کے سینئر اہلکار نے امریکی جریدے کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ امریکا نے آبدوز کی تلاشی کے لیے اعلی خفیہ صوتی سراغ رساں نظام کا استعمال کیا۔ان کا کہنا تھا کہ ٹائٹن کا رابطہ منقطع ہونے کے بعد سمندر کے نیچے دھماکے سے ملتی جلتی آواز سنائی دی جس کی اطلاع کوسٹ گارڈ کمانڈر کو دی تھی۔امریکی بحریہ کے سینئر اہلکار کا مزید کہنا تھا کہ آبدوز تباہ ہونے کے حتمی شواہد نہیں تھے اس لیے سرچ آپریشن جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔واضح رہے کہ بحرِ اوقیانوس میں سیاحوں کو لے کر جانے والی آبدوز کمپنی اوشین گیٹ نے آبدوز میں موجود مسافروں کی ہلاکت کا اعلان کردیا ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق آبدوز کمپنی اوشین گیٹ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ لاپتا آبدوز میں موجود افراد ہلاک ہوچکے ہیں، یقین ہے کہ ٹائی ٹینک کے ملبے کو دیکھنے کے لیے جانے والی آبدوز کے مسافر اب نہیں رہے، ہمیں مسافروں کو کھونے کا بہت افسوس ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…