پیر‬‮ ، 06 جنوری‬‮ 2025 

ایک لاکھ 57 ہزار پاکستانی عازمین حج سعودی عرب پہنچ گئے، آخری نماز جمعہ کی ادائیگی کے لئے خانہ کعبہ میں شدید رش کے مناظر

datetime 23  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مکہ مکرمہ (این این آئی)ایک لاکھ 57 ہزار پاکستانی عازمین حج سعودی عرب پہنچ گئے۔ ترجمان مذہبی امور کے مطابق 81 ہزار عازمین سرکاری جبکہ 76 ہزار نجی حج اسکیم کے ذریعہ پہنچے،حج سے قبل آخری نماز جمعہ کی ادائیگی کے لئے خانہ کعبہ میں شدید رش کے مناظر دیکھے گئے ، سعودی انتظامیہ نے رش کو کنٹرول کرنے کے لیے ٹرانسپورٹ علی الصبح بند کر دی

سعودی مکاتب نے منیٰ عرفات کے خیموں کی تیاری کو حتمی شکل دیدی ،عازمین حج اتوار اور پیر کی درمیانی شب منیٰ کی خیمہ بستی میں بسوں کے ذریعے پہنچائے جائیں گے۔ ڈی جی حج کے مطابق 63 فیصد سرکاری حجاج کو مشائر ٹرین کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ ڈی جی حج کے مطابق 37 فیصد سرکاری حجاج بسوں کے ذریعے منیٰ سے عرفات اور مزدلفہ پہنچائے جائیں گے،وادی منیٰ اور جمرات میں پاکستانی معاونین کی گائیڈنگ پوسٹیں مقرر کر دی گئیں،منیٰ میں پاکستان حج مشن کے 2 کیمپ آفس قائم کر دیئے گئے،شعبہ گمشدگی و بازیابی، رہنمائی، شکایات، مانیٹرنگ ڈیسک 24 گھنٹے سہولت فراہم کریں گے ،وفاقی وزیر مذہبی امور سینیٹر طلحہ محمود عام حاجیوں کے ساتھ حج ادا کریں گے۔سینیٹر محمد طلحہ محمود نے متعدد پاکستانی بلڈنگز کا دورہ کیا اور عازمین حج سے ملاقاتیں کیں ،سینیٹر طلحہ محمود نے حج میڈیکل مشن کا دورہ اور پاکستانی عازمین سے ملاقاتیں کیں۔ سینیٹر طلحہ محمود نے کہاکہ عازمین حج کی بہترین رہنمائی اور شکایات کا ازالہ کیا جائے گا،نجی حج گروپ آپریٹرز اپنے حجاج کو بہترین سہولیات فراہم کریں۔ وزیر مذہبی امور نے انتباہ جاری کرتے ہوئے کہاکہ پرائیویٹ حج پیکیج کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی کی جائے گی۔عازمین حج نے اعلیٰ انتظامات پر وزیر مذہبی امور کو خراج تحسین پیش کیا ۔



کالم



آہ غرناطہ


غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…