پیر‬‮ ، 06 جنوری‬‮ 2025 

لاپتہ آبدوز کا ملبہ مل گیا ،تباہ ہونے کی وجہ بھی بتا دی گئی

datetime 23  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی) بحر اوقیانوس میں ٹائی ٹینک کے ملبے کی جانب سفر کے دوران لاپتہ ہونے والی ٹائٹن نامی سیاحتی آبدوز کا ملبہ مل گیا ہے۔آبدوز کی مالک کمپنی اوشین گیٹ اور امریکی کوسٹ گارڈز نے پاکستانی صنعتکار حسین داد کے بیٹے شہزادہ داد اور پوتے سلیمان داد سمیت تمام 5 مسافروں کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے۔

یاد رہے کہ یہ آبدوز کینیڈا کے جزیرے نیو فاونڈلینڈ سے روانہ ہوئی تھی اور اتوار کے روز سفر کے آغاز کے ایک گھنٹہ 45 منٹ بعد ہی آبدوز کا رابطہ منقطع ہو گیا تھا۔ٹائی ٹینک جہاز کا ملبہ نیو فاونڈلینڈ کے ساحل سے تقریبا 600 کلومیٹر دور بحر اوقیانوس میں 12 ہزار 500 فٹ گہرائی میں موجود ہے۔دوسری جانب شہزادہ داد اور ان کے بیٹے سلیمان کے اہلخانہ نے بھی اب دونوں افراد کی موت کی تصدیق کردی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ٹائٹن نامی آبدوز کے ساتھ پیش آئے واقعے میں جاں بحق ہونے والے شہزادہ داد اور ان کے بیٹے سلیمان کے لواحقین کا کہنا تھا کہ وہ ہم میں نہیں رہے۔لواحقین کے مطابق شہزادہ داد اور سلیمان اس ٹائٹن آبدوز میں تھے جو زیرِ سمندر تباہ ہوگئی، ریسکیو آپریشن میں حصہ لینے والوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔اس حوالے سے پھوپھی کا کہنا تھاکہ بھتیجا سلیمان ٹائی ٹینک کی باقیات دیکھنے کے سفر سے خوفزدہ تھا، وہ فادرز ڈے پر والد کو خوش کرنے کی خاطر سفر میں شریک ہوا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق شہزادہ دائود کی اہلیہ اور بیٹی ریسکیو مقام پر موجود تھے۔



کالم



آہ غرناطہ


غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…