پیر‬‮ ، 06 جنوری‬‮ 2025 

عرب امارات کاعیدپر سینکڑوں قیدیوں کی معافی کے بعد رہائی کا اعلان

datetime 23  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ابوظہبی(این این آئی)متحدہ عرب امارات کے حکمرانوں نے عید الاضحی سے قبل 1500 سے زیادہ قیدیوں کو معافی دے کر رہا کرنے کا اعلان کیا ہے۔اماراتی سرکاری میڈیارپورٹس کے مطابق حاکمِ دبئی شیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے امارت دبئی کی جیلوں سے مختلف قومیتوں کے 650 قیدیوں کو رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔

دبئی کے اٹارنی جنرل عصام عیسی الحمیدان نے کہا کہ شیخ محمد کا یہ حکم قیدیوں کے اہل خانہ میں خوشیاں بانٹنے،انھیں ایک نئی زندگی شروع کرنے اور معاشرے میں دوبارہ ضم ہونے کا موقع فراہم کرنے کی خواہش کا مظہر ہے۔متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان نے بھی عید الاضحی سے قبل 988 قیدیوں کی رہائی کا حکم دیا ہے۔ صدر کا اعلانِ معافی رواداری کی اقدار پر مبنی متحدہ عرب امارات کے انسانی اقدامات کے ساتھ مطابقت رکھتا ہے۔ام القوین کے حکمران شیخ سعود بن راشد المعلا نے بھی جمعرات کے روز “متعدد قیدیوں” کو معاف کر دیا ہے۔واضح رہے کہ یواے ای میں شامل امارتوں میں ہر سال رمضان المبارک اور عیدالاضحی سے قبل معمولی جرائم میں جیلوں مں بند سیکڑوں قیدیوں کو معاف کے بعد رہا کیا جاتا ہے۔حاکم دبئی شیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے گذشتہ سال 6 جولائی کو عیدالاضحی سے قبل امارت میں اصلاحی اور تادیبی اداروں سے 505 قیدیوں کی رہائی کا حکم دیا تھا۔



کالم



آہ غرناطہ


غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…