واشنگٹن(این این آئی)امریکی قرض کے اعداد و شمار جاری کردیے گئے جس کے مطابق 15 جون تک امریکا کا قرض 32 ہزار ارب ڈالر سے زائد ہے۔غیرملکی میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی قرض چین، جاپان، جرمنی اور برطانیہ کی سالانہ پیداوار سے زیادہ ہے اور امریکا یومیہ 2 ارب ڈالر اپنے قرض کا سود دے رہا ہے۔امریکی قرض کی فی کس اوسط 2 لاکھ 44 ہزار ڈالر ہے اور رواں سال امریکا کا یکم جون سے 15 جون تک 572 ارب ڈالر قرض بڑھا ہے۔واضح رہے کہ رواں ماہ امریکی سینیٹ نے قرض کی حد بڑھانے اور بجٹ میں کٹوتیوں کے پیکج کی حتمی منظوری بھی دی تھی۔