جمعرات‬‮ ، 06 مارچ‬‮ 2025 

جدید سسٹم کے باوجود آبدوز لاپتا کیوں ہوئی؟امریکی صحافی نے بتادیا

datetime 22  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی ) بحر اوقیانوس کی گہرائیوں میں لاپتا ہو جانے والی سب میرین ٹائٹن میں سطح پر واپس آنے کے لیے 7 بیک اپ سسٹم ہیں جن میں سے ایک کو اس طرح بنایا گیا ہے کہ اگر آبدوز میں سوار ہر شخص بے ہوش بھی ہو جائے تو یہ انہیں سمندر کی سطح پر واپس لے آئے۔

گزشتہ سال ٹائٹن پر سوار ہونے والے امریکی ٹی وی کے صحافی نے بتایا کہ آبدوز میں رابطے کے لیے 2 نظام استعمال کیے گئے ہیں جس کے تحت ٹیکسٹ پیغامات سطح پر موجود کشتی یا بحری جہاز کو موصول ہوتے ہیں اور دوسرا حفاظتی آواز یا سگنل ہیں جو ہر 15 منٹ بعد خارج ہوتے ہیں اور اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ آبدوز صحیح کام کر رہی ہے۔ یہ دونوں سسٹم ٹائٹن کے سمندری سطح میں جانے کے تقریبا ایک گھنٹہ 45 منٹ بعد رک گئے تھے۔امریکی صحافی کا کہنا تھا کہ دو چیزیں ہوسکتی ہیں یا تو آبدوز کی سمندر میں جاتے ہی تمام بجلی منقطع ہوگئی ہو یا پھر کسی خرابی یا دبائو کے باعث یہ پھٹ گئی ہو اور یہ تمام چیزیں ہی بہت خطرناک اور افسوس ناک ہیں۔

موضوعات:



کالم



تیسری عالمی جنگ تیار


سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…