چین نے پاکستان کیخلاف بھارت کا ایک اور وار ناکام بنا دیا

22  جون‬‮  2023

نیویارک(این این آئی)چین نے اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل میں ممبئی حملوں کے مبینہ ملزم اور لشکر طیبہ کے سینیئر رکن ساجد میر کو عالمی دہشت گرد قرار دینے کی بھارت اور امریکہ کی تجویز کو ویٹو کر دیا امریکہ نے ساجد میر پر پانچ ملین امریکی ڈالر کا انعام بھی رکھا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ساجد میر بھارت کے انتہائی مطلوب اشخاص میں سے ایک ہیں اور بھارت انہیں 2008 کے ممبئی حملے کا اہم سازشی قرار دیتا ہے۔26/11 کے ممبئی حملوں میں ساجد کے مبینہ کردار کیلئے امریکہ نے ان کے سر پر 5 ملین امریکی ڈالر کا انعام بھی رکھا ہوا ہے۔امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ ساجد میر حملوں کیلئے لشکر طیبہ کے ا?پریشنز مینیجر تھے، جنہوں نے ان کی منصوبہ بندی، تیاری اور عمل درآمد میں اہم کردار ادا کیا،گزشتہ سال اکتوبر میں بیجنگ نے حافظ سعید کے بیٹے طلحہ سعید کو فہرست میں شامل کرنے کی تجویز کو روکا تھا۔یہ تجویز بھارت کی طرف سے پیش کی گئی تھی اور امریکہ نے اس کی حمایت کی تھی۔ یہ پانچویں مرتبہ ہے جب چین نے حالیہ مہینوں میں بھارت اور امریکہ کی تجویز کو بلاک کیا ہے۔بیجنگ نے اکتوبر میں شاہد محمود، ستمبر میں ساجد میر، جون میں عبدالرحمان مکی اور اگست میں مسعود اظہر کے بھائی عبدالرو?ف اظہر کو تحفظ فراہم کیا۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…