پیر‬‮ ، 06 جنوری‬‮ 2025 

لاپتہ آبدوز ٹائٹن کا پہلا ٹیسٹ ناکام اور دوسرا منسوخ کرنا پڑا، عدالت میں تہلکہ خیز انکشافات

datetime 21  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(این این آئی)ٹائی ٹینک جہاز کا ملبہ دیکھنے کے لیے سیاحوں کو لے جانے والی آبدوز میں نقائص کا انکشاف سامنے آیا ہے اور یہ بات بھی سامنے آئی کہ کمپنی کے جس ملازم نے سی ای او کے سامنے نقائص کی نشاندہی کی تھی اسے نوکری سے ہی فارغ کر دیا گیا تھا۔برطانوی میڈیا کے مطابق آبدوز ٹائٹینک کے ملبے کی گہرائی تک اترنے اور دبا ؤکو برداشت کرنے کے قابل نہیں تھی،

آبدوز کو آزاد انسپکٹرز سے چیک بھی نہیں کرایا گیا اور ماضی میں بھی آبدوز کے ناقص حفاظتی انتظامات پر خدشات کا اظہار کیا گیا تھا۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ کمپنی کے سی ای او اسٹاک ٹان رش کو وارننگ دی گئی تھی کہ آبدوز سانحے سے دوچار ہو سکتی ہے۔اوشن گیٹ کمپنی کے سابق ملازم نے بتایا کہ کمپنی کے سی ای او اسٹاک ٹان رش جو کہ لاپتہ ہونے والی آبدوز ٹائٹن میں موجود ہیں نے مجھے جائزے کا ٹاسک دیا تھا جس پر میں نے بتایا کہ آبدوز کو تباہی سے بچانے کے لیے کسی قسم کی مشق نہیں کی گئی اور جب سابق ملازم نے یہ ساری چیزیں سامنے رکھیں تو اسے کہا گیا کہ اس قسم کے ٹیسٹ کے لیے آلات دستیاب نہیں ہیں۔

امریکی نشریاتی ادارے سی این این سے گفتگو کرتے ہوئے ایک اور سابق ملازم نے بتایا کہ جب آبدوز ٹائٹن کا کاربن فائبر سے بنا بیرونی ڈھانچہ آیا تو اس کی موٹائی اور دیگر ضروری چیزوں کی ٹیسٹ کے لیے آواز اٹھائی۔سابق ملازم کا کہنا تھا کہ آبدوز کا بیرونی ڈھانچہ صرف 5سینٹی میٹر موٹا تھا جبکہ کمپنی کے انجینئرز نے بتایاکہ وہ توقع کر رہے تھے کہ بیرونی خول 7انچ موٹا ہو گا۔سابق ملازمین نے بتایاکہ ایک آپریشن ٹیکنیشن کی مدد سے آبدوز کو سمندر میں چھوڑ کر اس کا جائزہ لیا گیا اور پھر کنٹریکٹرز اور ملازمین کی جانب سے مزید تحفظات کا اظہار اس وقت کیا گیاجب کمپنی حکام اور سی ای او ملازمین کی میٹنگ کے دوران دفاعی پوزیشن میں نظر آئے اور سوالوں کے جوابات دینے سے گریز کرتے رہے،

جب سابق ملازم نے اس موقع پر کمپنی سی ای او کے سامنے براہ راست تحفظات کا اظہار کیا تو انہوں نے اسے فوری طور پر نوکری سے فارغ کر دیا۔2021میں کمپنی کے وکیل کی جانب سے ورجینیا کی ڈسٹرکٹ عدالت کو بتایا گیا کہ آبدوز کو سمندر میں اتارنے سے پہلے 50ڈائیونگ ٹیسٹ کئے گئے اور آبدوز کے 5انچ موٹے بیرونی خول کی تفصیلات بھی فراہم کی گئیں۔عدالت کو فراہم کی گئی تفصیلات کے مطابق کمپنی کے وکیل نے بتایاکہ آبدوز کی تیاری میں 8سال کا عرصہ لگا جس کے لیے یونیورسٹی آف واشنگٹن کے اپلائیڈ فزکس لیبارٹری کے ساتھ 50لاکھ ڈالر کا معاہدہ بھی کیا گیا۔تاہم یونیورسٹی آف واشنگٹن کے حکام کا کہنا ہے کہ لیبارٹری نے آبدوز کی تیاری کے دوران انجینئرنگ اور ڈیزائن کے معاملات کو بالکل بھی نہیں دیکھا،

لیبارٹری نے آبدوز کے پانی کے اندر کے معاملات کو دیکھا۔بعد ازاں 2022میں کمپنی کے وکیل نے عدالت کو آگاہ کیاکہ آبدوز کے پہلی بار ٹیسٹنگ کے دوران اس کی بیٹری میں مسائل آئے جس کی وجہ سے دوسرا ٹیسٹ منسوخ کر دیا گیا تاکہ ان مسائل کو دور کیا جا سکے جبکہ آبدوز کے تیسرے، چوتھے اور پانچویں ٹیسٹ کے دوران کسی قسم کے مسائل سامنے نہیں آئے۔دوسری جانب ایک امریکی صحافی نے بتایا کہ جب وہ اس آبدوز میں بیٹھ کر ٹائی ٹینک جہاز کا ملبہ دیکھنے گئے تو37فٹ کی گہرائی پر ہی آبدوز میں خرابیاں سامنے آئیں جس کے بعد وہ واپس آگئے تھے۔

موضوعات:



کالم



آہ غرناطہ


غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…