بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

مسجد نبوی ﷺ میں عازمین کو گرمی سے بچانے کے 5 طریقے متعارف

datetime 20  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مدینہ منورہ(این این آئی )مسجد نبوی ﷺ کے نگران ادارے نے زائرین کو گرمیوں کے دوران گرمی کی شدت سے بچانے کے لیے متعدد ذرائع تیار کیے ہیں۔عرب میڈیارپورٹس کے مطابق اعلی کارکردگی کا ایئر کنڈیشننگ سسٹم ان ذرائع میں سے ایک ہے جس کے مرکزی ایئر کنڈیشننگ اسٹیشن کا رقبہ 70,000 مربع میٹرپر مشتمل ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس میں دنیا کا سب سے بڑا واٹر کولنگ کنڈینشرسسٹم شامل ہے۔ اس کے لیے جدید ترین طریقے اور ٹیکنالوجیزسے لیس 3400 ٹن ایئرکنڈیشن نصب ہیں جو چھ حصوں میں تقسیم کیے گئے ہیں۔ ایئر ٹریٹمنٹ، ڈسٹری بیوشن اور کولنگ کے لیے 151 یونٹس شامل ہیں۔مسجد نبویﷺ میں گرمی کی شدت کو کم کرنے کے لیے استعمال ہونیوالی بڑی بڑی چھتریاںمسجد نبویﷺ میں گرمی کی شدت کو کم کرنے کے لیے استعمال ہونیوالی بڑی بڑی چھتریاں،مسجد نبوی ﷺ میں گرمی کی شدت کم کرنے کے لیے اس کے صحنوں میں 250 بڑی چھتریاں بھی نصب کی گئی ہیں جن کی اونچائی 15 میٹر اورچوڑائی 14 میٹر ہے۔ ایک چھتری کا وزن 40 ٹن ہے۔ یہ خودکار نظام کے ساتھ کام کرتی ہیں۔ ان کی مدد سے بھی مسجد نبوی کے صحنوں میں نمازیوں کی حفاظت اور سورج کی تپش سیبچنے میں مدد ملتی ہے۔ بارش کی صورت میں پھسلنے اور گرنے کے خطرات سے بچانے کے لیے اسپرے پنکھے بھی لگائے گئے ہیں۔ یہ پنکھے نمازیوں کے لیے گرمی کو کم کرنے کا کام کرتے ہیں۔ دھند صاف کرنے کے 436 پنکھے نصب ہیں۔مسجد کے صحن میں سفید سنگ مرمر (التاسوس) لگایاگیا ہے جو مسجد نبوی کے صحنوں میں نماز کے لیے مختص مقامات کا احاطہ کرتا ہے۔یہ پتھر گرمی کنٹرول کرتا ہے۔

یہ رات کے وقت سوراخوں کے ذریعے نمی جذب کرتا ہے اور دن کے وقت یہ رات میں جذب ہونے والی نمی کو خارج کرتا ہے، جس سے یہ زیادہ درجہ حرارت کے وقت ہمیشہ ٹھنڈا رہتا ہے۔

مسجد نبوی کے امور کی ذمہ دار ایجنسی نے زمزم کے پانی کے لیے 20,000 کنٹینرز بھی مہیا کیے ہیں۔ بہت زیادہ گرمیوں میں ان کنٹینروں کی تعداد 22 ہزار تک پہنچ جاتی ہے۔



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…