پیر‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2025 

برطانیہ میں بھارتی طالبعلم کو لڑکی کیساتھ جنسی زیادتی پر قید کی سزا

datetime 19  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کارڈف(این این آئی)برطانیہ میں نشے میں دھت خاتون سے جنسی زیادتی کرنے پر بھارتی طالب علم کو سزا سنا دی گئی۔برطانوی میڈیا کے مطابق خاتون سے زیادتی کا واقعہ ویلز کے دارالحکومت کارڈف میں پیش آیا تھا۔ بھارتی طالب علم نشے میں مدہوش خاتون کو کلب کے باہر سے اپنے ساتھ لے گیا تھا۔

برطانوی عدالت نے ریپ کے مجرم 20 سالہ بھارتی طالب علم پریت وکال کو 6 سال اور 9 ماہ قید کی سزا سنا دی۔ بھارتی طالب علم نے عدالت میں ریپ کا اعتراف کیا تھا۔ساتھ ویلز پولیس کے مطابق 20 سالہ پریت وکال برطانوی یونیورسٹی میں انجینیرنگ کا طلب علم ہے۔ اس نے متاثرہ لڑکی کو ویلز میں نارتھ روڈ کے علاقے کے ایک گھر میں ریپ کا نشانہ بنایا۔ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی ریلیز کردی گئی جس میں بھارتی طالب علم کو لڑکی کو اٹھا کر لے جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔پولیس کے مطابق سی سی ٹی وی کی مدد سے بڑے پیمانے پر تحقیقات کی گئیں جس کے بعد پریت وکال کی شناخت ہوئی اور اسے گرفتار کیا گیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…