بدھ‬‮ ، 24 جون‬‮ 2026 

بھارتی فوج میں اہل کاروں اور افسروں کی خودکشیوں کی سینچری مکمل ہو گئی

datetime 18  جون‬‮  2023 |

نئی دہلی (این این آئی)بھارتی افواج میں ہر تیسرے روز ایک خودکشی جبکہ سالانہ 100 سے زائد خودکشی کے واقعات پیش آتے ہیں جن میں اکثر جموں و کشمیر میں ہوتے ہیں۔عرب ٹی وی کے مطابق 2001 سے اب تک مختلف واقعات میں 3300سے زائد بھارتی فوجی خودکشی کر چکے ہیں۔

صرف پچھلے 5 سالوں میں 800 سے زائد بھارتی جوانوں نے بالا افسران کے رویے سے تنگ آکر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔23 جنوری 2023 کو کرنل کھنہ نے پنکھے سے لٹک کر خود کشی کر لی جبکہ 9جنوری 2023 کو فیروز پور میں لیفٹیننٹ کرنل نشانت نے بیوی کو گولی مار کر خود کشی کر لی۔مرد تو مرد بھارتی فوج میں خواتین افسران بھی خود کشی پر مجبور ہیں۔ 2006 میں لیفٹیننٹ سشمیتا چکروتی نے بھرتی کے صرف 10ماہ بعد اپنی جان لے لی تھی۔

سشمیتا کے مطابق بالا افسران اسے رات گئے ڈانس پارٹیوں اور ناجائز مطالبات کے لیے مجبور کرتے تھے۔اکتوبر 2019 کو پونا میں لیفٹیننٹ کرنل رشمی مشرا نے دوپٹے سے پھندہ ڈال کر جبکہ دسمبر 2016 میں جموں میں میجر انیتا کماری نے سر پر گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر دیا تھا۔اسوی طرح، 2007 میں کیپٹن نیہا راوت نے اپنے میجر جنرل لال پر جنسی ہراسگی کا الزام عائد کیا تھا، 2007 سے اب تک بھارتی افواج میں خواتین افسران کے ساتھ زیادتی اور جنسی ہراسگی کے 1243 واقعات رپورٹ ہو چکے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اواتار مائونٹین


اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…