نئی دہلی (ایجنسیاں) بھارت میں تباہ کن گرمی نے 34افراد کی جان لے لی،درجنوں کی حالت خراب ہونے پر ہسپتال داخل کروادیا گیا ہے، ہلاکتیں اترپردیش کے قریب ضلع بلیا میں ہوئیں۔
کئی مقامات پر مظاہرے،درجہ حرارت 43ڈگری سینٹی گریڈ ،ڈائریا اور دیگر امراض پھوٹ پڑے۔دوسری طرف لوڈ شیڈنگ سے عوامی مشکلات میں اضافہ ہو گیا اور لوڈشیڈنگ کے خلاف کئی مقامات پر مظاہرے کیے گئے۔ ہلاک ہونیوالے افراد کی عمریں 60 سال سے زیادہ اور وہ پہلے سے صحت کے مسائل سے دوچار تھے، ان تمام کا تعلق اترپردیش کے دارالحکومت لکھن سے 300 کلومیٹر کی دوری پر واقع ضلع بلیا سے تھا۔ ضلع بلیا کے چیف میڈیکل آفیسر جائنت کمار نے بتایا کہ یہ اموات دو روز کے دوران ہوئیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ تمام افراد کسی نہ کسی مرض میں مبتلا تھے اور شدید گرمی کے باعث ان کی حالت مزید خراب ہو گئی، اکثر اموات دل کا دورہ پڑنے، فالج یا ڈائریا یعنی اسہال سے ہوئی ہیں۔