اتوار‬‮ ، 24 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ایران کی تیل برآمدات 5 سال کی بلند ترین سطح پر آ گئیں

datetime 17  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تہران (این این آئی)امریکی پابندیوں کے باوجود ایران کی تیل برآمدات نے 2023 میں نیا سنگ میل عبور کرلیا۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق کنسلٹنٹس، شپنگ ڈیٹا اور معاملے سے متعلقہ ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے۔مئی میں ایران کی خام تیل کی برآمدات 15 لاکھ بیرل یومیہ رہیں، یہ 2018 کے بعد سے اب تک کی سب سے زیادہ ہیں۔

ڈیٹا فراہم کرنے والی تنظیم کپلر کے مطابق 2018 میں تیل برآمدات 25 لاکھ بیرل یومیہ تھیں، یہ اس وقت کی بات ہے جب امریکا نے جوہری ڈیل ختم نہیں کی تھی۔ایران نے مئی میں کہا تھا کہ اس نے اپنے خام تیل کی فراہمی کو 30 لاکھ بیرل یومیہ تک بڑھایا ہے۔

انٹرنیشنل انرجی ایجنسی نے رواں ہفتے مئی میں ایران کی تیل پیداوار کو 20 لاکھ 87 ہزار بیرل یومیہ قرار دیا جو ایران کے سرکاری اعداد و شمار کے قریب تر ہے۔ایران کی تیل برآمدات میں اس لیے اضافہ ہوا کیونکہ اوپیک پلس ممالک، روس اور دیگر اتحادیوں نے تیل برآمدات میں کمی کی ہے۔واضح رہے کہ چین ایرانی تیل کا سب سے بڑا خریدار ہے جبکہ شام اور وینزویلا نے بھی بڑے پیمانے پر ایران سے تیل خریدا ہے۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…