مکہ مکرمہ (این این آئی)خانہ کعبہ میں نماز جمعہ کی ادائیگی کیلئے لاکھوں لوگ پہنچے،راستوں پر بھی لوگوں نے صفیں بچھا لیں،حرم پاک مکمل طور پر عازمین سے بھر گیا۔ حرم پاک میں نماز جمعہ کی ادائیگی کیلئے 70 ہزار سے زائد پاکستانی موجود تھے، معاونین حرم مکہ کے اطراف میں پاکستانی عازمین کی رہنمائی کر تے رہے،حرم گائیڈز ہاتھوں میں قومی پرچم لئیے اجیاد، جرول، غزہ اور کدئی کے بس اڈوں پر کھڑے ہیں۔