جمعہ‬‮ ، 24 جنوری‬‮ 2025 

تونس میں استاد کی 16 بچوں کے ساتھ زیادتی

datetime 15  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تونس سٹی (این این آئی)تونس میں ایک سرکاری سکول میں ایک استاد نے 16 طالبات کے ساتھ جنسی زیادتی کے معاملے نے ملک میں ایک طوفان برپا کردیا ہے۔ شرم و حیا سے عاری اس ٹیچر نے تونس کے حکام کو ایک سرکاری تعلیمی ادارے میں 8 سے 12 سال کے 16 بچوں کو اپنی ہوس کا نشانہ بنایا۔

استاد کے خلاف وسیع تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔ اس واقعہ سے سکولوں میں بچوں کو بھیجنے والے والدین میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔یہ واقعہ دارالحکومت کے جنوب مشرق میں واقع صفاقس گورنریٹ میں پیش آیا۔ عدلیہ نے اس ہفتے انکشاف کیا کہ گزشتہ مارچ سے اب تک 16 بچوں کی کیسز کی سماعت ہوئی اور ان میں سے 9 کی شکایات کے حوالے سے تفتیشی مقدمات کھولے گئے ہیں۔اسی طرح کے ایک واقعے میں خواتین، خاندان اور بچپن کی وزارت نے جمعہ کوصفاقس گورنریٹ کے ایک پرائمری سکول میں متعدد طالب علموں کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کے شبہ میں ایک ٹیچر کو کام سے معطل کرنے کا اعلان کیا تھا۔ اس وقت دو لڑکوں کے والدین نے شکایت کی تھی۔تونس میں بچوں کے خلاف جنسی حملوں میں حالیہ برسوں میں غیر معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔2021 میں جاری کیے گئے سرکاری اعدادوشمار سے پتہ چلتا ہے کہ بچپن سے متعلق حکام کو بچوں سے متعلق 18 ہزار شکایات موصول ہوئی تھیں جن میں سے 11 فیصد جنسی حملوں کے واقعات سے متعلق شکایات تھیں۔ زیادہ تر شکایات بچوں کے خاندانی مقامات سے متعلق واقعات پر ہی مبنی تھیں۔ماہر عمرانیات محمد زارعی نے کہا ہے کہ یہ اعلان کردہ اعداد و شمار غلط ہیں اور حقیقت کی عکاسی نہیں کر رہے۔ جرائم کی اصل شرح اس سے کہیں زیادہ ہے۔ بڑی تعداد میں لوگ معاشرے میں سکینڈل کے خوف سے خاموش رہنے میں عافیت سمجھتے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…