منگل‬‮ ، 07 جنوری‬‮ 2025 

ماہرین فلکیات نے پاکستان سمیت دنیا بھر میں عید الاضحٰی کی ممکنہ تاریخ بتا دی

datetime 14  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور: ماہرین فلکیات نے پاکستان سمیت دنیا بھر میں عید الاضحٰی کی ممکنہ تاریخ بتا دی، بیشتر اسلامی ممالک میں 20 جون کو ذی الحج کے ماہ کے آغاز کا امکان، یوں عید قربان 29 جون کو ہو گی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سمیت دنیا بھر میں عید الاضحٰی کی آمد میں اب ڈھائی ہفتے کا وقت باقی رہ گیا ہے۔ ماہ ذی القعدہ کی 22 تاریخ ہو جانے کے بعد اب حج بیت اللہ اور عید الاضحٰی کی آمد میں چند ہی دن باقی ہیں، جس کے بعد جہاں دنیا بھر میں بسنے والے مسلمانوں نے عید قربان کے استقبال کی تیاریاں شروع کر دی ہیں، وہیں کروڑوں مسلمانوں میں یہ تجسس بھی پایا جاتا ہے کہ عید الاضحٰی کس تاریخ کو ہو گی؟اس حوالے سے غیر ملکی ماہرین فلکیات کی جانب سے اہم پیشن گوئی کی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق غیر ملکی ماہرین فلکیات کی رائے میں ایسے ممالک جہاں 18 جون کو 29 ذی القعدہ ہو گی، ان میں سے کئی ممالک میں اس روز ذی الحج کا چاند نظر آنے کا امکان، یوں ان ممالک میں 28 جون کو عید الاضحٰی ہو گی۔ تاہم 18جون کو اسلامی دنیا کے مشرقی علاقوں میں کسی بھی طرح چاند نہیں دیکھا جاسکے گا۔

جکارتہ میں سورج غروب ہونے کے 7 منٹ بعد چاند چھپ جائے گا اس وقت اس کی پیدائش کو 6 گھنٹے اور 5 منٹ ہوچکے ہوں گے۔ ابوظہبی میں سورج غروب ہونے کے 29 منٹ بعد چاند چھپ جائے گا اور اس وقت چاند کی عمر 12 گھنٹے اور 4 منٹ ہوچکی ہوگی۔ ریاض میں سورج غروب ہونے کے 31 منٹ بعد چاند چھپ جائے گا اس وقت اس کی عمر 13 گھنٹے ہوگی۔ جبکہ پاکستان میں عید الاضحٰی کی تاریخ کے حوالے سے محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق ذی الحج کے چاند کی پیدائش 18 جون کو 9 بج کر37 منٹ پر ہوگی۔ یوں ملک میں ذی الحج کا چاند 19 جون یعنی 29 ذی القعدہ کو نظر آنے کا قوی امکان ہے۔ ذی الحج کا چاند 19 تاریخ کو نظر آنے کی صورت میں عید الاضحیٰ ممکنہ طور پر 29 جون بروز جمعرات کو ہوسکتی ہے۔



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…