واشنگٹن (این این آئی)امریکی رکن کانگریس آل گرین نیکانگریس کی فنانس کمیٹی کے سامنے پاکستان کی امداد کا مسئلہ اٹھا دیا۔امریکی رکن کانگریس آل گرین نے فنانس کمیٹی کے سامنے پاکستان کی امداد کامسئلہ اٹھاتے ہوئے امریکا پرزوردیا کہ وہ پاکستان کو آئی ایم ایف اور عالمی بینک کی جانب سے امداد کی فراہمی میں کردار ادا کرے۔
ایوان نمائندگان میں خطاب کرتے ہوئے آل گرین نے کہا کہ پاکستان پہلے ہی سیلاب سے متاثر ہے، گلوبل وارمنگ کو امریکا مسترد کرسکتا ہے مگر پاکستان اسے جھیل رہا ہے، پاکستان کو اس وقت امداد کی شدید ضرورت ہے۔اس دوران امریکی وزیرخزانہ جینیٹ یلین نے جواب دیا کہ امریکا آئی ایم ایف کے پاکستان میں کام کو سپورٹ کرتا ہے۔امریکی سینٹر ایمی کلوبرچر نے کہا کہ وہ پاکستان کو آئی ایم ایف کی جانب سے قرض کی فراہمی کے لیے کردار ادا کریں گی۔واضح رہے کہ کوپ 27 میں بھی اس بات کو اجاگر کیا گیا تھا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں کی سختی کو برداشت کررہا ہے جبکہ گزشتہ سال آنے والا سیلاب بھی اسی کی ایک وجہ ہے جس ہر بیشتر ممالک نے پاکستان کی امداد کی تھی۔