جمعرات‬‮ ، 25 جون‬‮ 2026 

تبادلہ نہ ہونے پر خاتون افسر نے خودکشی کر لی

datetime 14  جون‬‮  2023 |

جے پور(این این آئی) بھارت میں 29 سالہ سرکاری خاتون آفیسر نے تبادلہ نہ ملنے پر خودکشی کر لی۔بھارتی میڈیا کے مطابق راجھستان کے علاقے میگھوال میں مِیرا کماری نامی سرکاری خاتون افسر نے سرکاری گھر پنکھے سے لٹ کر خودکشی کی۔

خاتون کے والدین آبائی علاقے میں رہتے تھے۔زرعی سپروائزر میرا کماری جب صبح اپنے گھر سے باہر نہ آئیں اور بار بار پکارنے پر دروازہ نہ کھولا تو پڑوسی دروازہ پھلانگ کر گھر کے اندر گئے اور کمرے کی کھڑی سے دیکھا کہ خاتون آفیسر چھت کے پنکھے سے لٹکی ہوئی ہیں۔علاقے کے لوگوں نے پولیس کو اطلاع دی جس نے موقع پر پہنچ کر خاتون کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دی۔ خاتون کے کمرے سے خودکشی نوٹ یا ایسے شواہد نہیں ملے جس سے ان کی خودکشی کی وجہ کا پتہ چل سکے۔مقتولہ کے والد اوم پرکاش نے صحافیوں کو بتایا کہ گزشتہ شب ہی بیٹی سے آخری بار بات ہوئی تھی اور اس نے بتایا تھا کہ وہ اپنی ملازمت میں اچھی طرح سے ایڈجسٹ نہیں ہو پا رہی ہے، وہ بیکانیر ڈویژن اپنا تبادلہ کرانا چاہ رہی ہے تاکہ ہم سب ایک ساتھ رہ سکیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اواتار مائونٹین


اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…