منگل‬‮ ، 07 جنوری‬‮ 2025 

انگور کے باغ میں شادی کی تقریب کے دوران المناک حادثہ 10 ،افراد جاں بحق

datetime 12  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کینبرا(این این آئی)آسٹریلیا میں انگوروں کے ایک باغ میں بس الٹنے کے نتیجے میں کم سے کم دس افراد جاں بحق اور گیارہ زخمی ہوگئے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق آسٹریلیا کی پولیس نے سوموار کی صبح اعلان کیا کہ شمالی سڈنی میں ہنٹر کے علاقے میں ایک بس حادثے میں دس افراد ہلاک اور گیارہ زخمی ہو گئے۔

پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ جائے حادثہ کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے۔ بس ڈرائیور کی عمر 58 سال ہے۔ اسے زخمی حالت میں پولیس کی نگرانی میں ہسپتال لے جایا گیا ہے۔ہنٹر ریجن انگور کے باغات اور جنگلات سے بھرا ہوا ہے اور شراب سے محبت کرنے والوں اور گروپ پکنک کے لیے ایک مشہور سیاحتی مقام ہے۔پولیس نے کہا کہ حادثہ اتوار اور سوموار کی درمیانی شب پیش آیا۔ بس الٹنیکے بعد پولیس حادثے کی اطلاع ملنے پرجائے وقوعہ پر پہنچی۔تحقیقات سے پتا چلا ہے کہ حادثے میں دس افراد ہلاک ہوئے جب کہ 11 افراد کو ایمبولینسوں اور ر ہیلی کاپٹروں کے ذریعے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ بس میں سوار 18 مسافرمحفوظ رہے۔پولیس کا کہنا تھا کہ حادثے کی جگہ فوجداری پولیس کی طرف سے جانچ کی جائے گی۔مقامی میڈیا نے بتایا کہ خیال کیا جاتا ہے کہ بس قریبی انگور کے باغ میں شادی سے واپس آرہی تھی۔



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…