اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

حج کی تیاری کے سلسلے میں غلاف کعبہ کو اونچا کر دیا گیا

datetime 10  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مکہ مکرمہ(این این آئی)صدارت عامہ برائے امور حرمین شریفین نے کی شام کو حج انتظامات کے سلسلے میں غلاف کعبہ کے زیریں حصے کو تقریبا تین میٹر اونچا کر دیا ہے جب کہ بالائی حصے کو چار اطراف سے تقریبا دو میٹر چوڑے سفید سوتی کپڑے سے ڈھانپ دیا گیا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق غلاف کعبہ کے حوالے سے یہ تبدیلی ہر سال حج سے قبل کی جاتی ہے اور یہ معمول کی بات ہے۔غلاف کعبہ شریف کو اوپر اٹھانے کا عمل شاہ عبدالعزیز کمپلیکس برائے کسوہ کعبہ کے ماہرین کے ایک گروپ کے ذریعے انجام دیا جاتا ہے۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ یہ غلاف کعبہ کو اونچا کرنے کی روایت صدیوں پرانی ہے۔ اس کے بالائی حصے پر سفید کپڑا چڑھانا حج اور مناسک حج کے ایام کی علامت ہے۔ماضی میں غلاف کعبہ کے بالائی حصے پر سفید کپڑا اس بات کا اعلان ہوتا تھا کہ حج کا موسم شروع ہوچکا ہے۔ اس کے علاوہ اس کپڑے سے غلاف کعبہ کو محفوظ رکھنے میں بھی مدد ملتی ہے۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…