سی آئی اے کے ڈائریکٹر ولیم برنز کاچین کے خفیہ دورے کاانکشاف

3  جون‬‮  2023

واشنگٹن (این این آئی)امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے ڈائریکٹر ولیم برنز نے پچھلے ماہ بیجنگ کا خفیہ دورہ کیا تھا۔چینی اخبار کے مطابق سی آئی اے ڈائریکٹر نے چین کے انٹیلیجنس حکام سے ملاقات کی تھی۔

اس دورے میں سی آئی اے سربراہ نے واشنگٹن اور بیجنگ کے درمیان انٹیلیجنس رابطے کھلے رکھنے کی اہمیت پر زور دیا تھا۔دورے کے متعلق برطانوی اخبار نے بھی رپورٹ شائع کی تھی۔سی آئی اے ڈائریکٹر نے ایسے وقت میں دورہ کیا کہ جب بائیڈن انتظامیہ چین کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو از سرنو ترتیب دینا چاہتی ہے۔دونوں ممالک میں تائیوان کے معاملے پر تنا ہے جبکہ فروری میں امریکی فضائیہ نے جاسوسی کے الزام میں چین کا ایک غبارہ بھی گرا دیا تھا، چین کا موقف تھا کہ غبارہ موسمی صورتحال کے جائزے کیلئے بھیجا گیا تھا۔بیجنگ نے حال ہی میں امریکی سیکریٹری دفاع سے ملاقات کیلئے انکار کیا تھا لیکن آج سنگاپور میں جاری شنگری-لا کانفرنس میں چین کے وزیر دفاع اور امریکی ہم منصب کی غیر رسمی ملاقات ہوئی۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…