پیر‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2025 

ٹرین کی ٹکر کے باوجود خاتون بچ گئی ،خوفناک حادثے کی ویڈیو وائرل

datetime 2  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بڈاپسٹ(این این آئی )ہنگری میں پیش آنے والے ایک حادثے نے ایک بار پھر ثابت کردیا ہے کہ جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے۔عرب ٹی وی کے مطابق سوشل میڈیاپر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک ریل گاڑی پٹری کے قریب چلنے والی ایک خاتون کو ٹکر مار دیتی ہے

جس کے نتیجے میں وہ گر جاتی ہے تاہم وہ اس واقعے میں معجزانہ طورپر محفوظ رہتی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون زمین پر گرجاتی ہے اور وہ شدید زخمی بھی ہوتی ہے تاہم وہ موت سے بچ جاتی ہے۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لڑکی یا خاتون غلط طریقے سے مخالف سمت سے گذرنے کی کوشش کر رہی تھی۔ وہ مخالف سمت سے آنے والی ٹرین سے ٹکرا جاتی ہے۔ ایسے لگتا ہے کہ خاتون دوسری سمت میں جا کر ٹرین پر سوار ہونا چاہتی ہے تاہم مخالف سمت میں آنے والی ٹرین کو قریب دیکھ کر پیچھے ہٹتی ہے مگر ٹرین اس کو ٹکر مار دیتی ہے۔ ٹکر اس کی کمر پر اٹھائے تھیلے کو لگتی ہے جس سے وہ زمین پر گرجاتی ہے۔ویڈیو پوسٹ کرنے والے شخص کا کہنا تھا کہ لڑکی اپنے بیگ کی وجہ سے محفوظ رہی جو اس نے اپنی کمر پر اٹھا رکھا تھا۔



کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…