ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

جنوبی کوریا کا کم جونگ ان کی خرابی صحت سے متعلق بڑا دعوی

datetime 1  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سیول(این این آئی) جنوبی کوریا کی انٹیلی جنس ایجنسی نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان نیند کی خرابی اور ممکنہ طور پر شراب اور نکوٹین کی عادت میں مبتلا ہو سکتے ہیں۔غیرملکی رپورٹس کے مطابق شمالی کوریا کے حکام نیند کی خرابی کی بیماری کے شکار اعلی عہدے داروں کے لیے بیرون ملک طبی معلومات اکٹھا کر رہے ہیں جن میں اس کے علاج کے لیے استعمال ہونے والی ادویات کی تفصیلات بھی شامل ہیں۔

جنوبی کوریا کی حکمران جماعت پیپلز پاور پارٹی کے رکن یو سانگ نے نیشنل انٹیلیجنس سروس کی بریفنگ کی تفصیلات میڈیا سے شیئر کیں۔انہوں نے کہا کہ شمالی کوریا نے حال ہی میں کئی برانڈز کی بڑی تعداد میں غیرملکی سگریٹس اور شراب کے ساتھ پیش کیے جانے والے اعلی قسم کے اسنیکس درآمد کیے ہیں۔انہوں نے کم جونگ ان کی تصویروں کا مصنوعی ذہانت کے ذریعے حاصل ہونے والے تجزیے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ کم جونگ کا وزن بھی بڑھ گیا ہے اور میرے مطابق شمالی کوریا کے رہنما کا وزن 140 کلو گرام سے زیادہ ہے۔ یو سانگ نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ کم جونگ شراب اور تمباکو نوشی کے عادی ہوچکے ہیں جس سے نیند کی خرابی کی بیماری کے امکانات بڑھ جاتے ہیں، وہ 16 مئی کو آنکھوں کے گرد واضح سیاہ حلقوں کے ساتھ تھکے ہوئے نظر آئے اور وہ علاج کے لیے دوائیں بھی استعمال کر رہے ہیں

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…