جمعہ‬‮ ، 18 اکتوبر‬‮ 2024 

دنیا کے31امیر ترین افراد اس وقت کتنی دولت کے مالک ہیں ؟ رپورٹ میں حیران کن انکشاف

datetime 31  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک (این این آئی)قرضوں میں اضافے کے معاہدے میں تاخیر کے باعث امریکی خزانے میں ریکارڈ کمی آئی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق 25 مئی تک امریکی خزانے میں 38.5 ارب ڈالرز نقدی کی شکل میں موجود تھے جو کہ اپریل کے مہینے کے مقابلے میں 200 ارب ڈالرز کم تھے۔

اس کے برعکس دنیا میں 31 افراد ایسے ہیں جو امریکی حکومت کے خزانے میں موجود رقم سے زیادہ امیر ہیں۔بلومبرگ بلین ائیر انڈیکس کے مطابق دنیا کے امیر ترین شخص برنارڈ آرنلٹ امریکی خزانے میں موجود رقم سے لگ بھگ 5 گنا زیادہ دولت کے مالک ہیں۔اسی طرح ٹیسلا کے مالک ایلون مسک 190 ارب ڈالرز، ایمازون کے بانی جیف بیزوس 144 ارب ڈالرز، بل گیٹس 126 ارب، لیری ایلیسن 118 ارب، اسٹیو بالمر 115 ارب، وارن بفٹ 112 ارب، لیری پیج 112 ارب، سرگئی برن 106 ارب جبکہ مارک زکربرگ 95.8 ارب ڈالرز کے مالک ہیں۔یہاں تک کہ چین اور بھارت کے 2، 2 افراد بھی اس وقت امریکی خزانے سے زیادہ دولت کے مالک ہیں۔اگر 5 جون تک امریکی ایوان نمائندگان کی جانب سے قرضوں کی حد میں اضافہ نہیں کیا جاتا تو امریکی حکومت کو ادائیگیوں کے لیے رقم کی کمی کا سامنا ہوگا۔



کالم



دس پندرہ منٹ چاہییں


سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…

ہماری آنکھیں کب کھلیں گے

یہ دو مختلف واقعات ہیں لیکن یہ دونوں کہیں نہ کہیں…

ہرقیمت پر

اگرتلہ بھارت کی پہاڑی ریاست تری پورہ کا دارالحکومت…

خوشحالی کے چھ اصول

وارن بفٹ دنیا کے نامور سرمایہ کار ہیں‘ یہ امریکا…

واسے پور

آپ اگر دو فلمیں دیکھ لیں تو آپ کوپاکستان کے موجودہ…

امیدوں کے جال میں پھنسا عمران خان

ایک پریشان حال شخص کسی بزرگ کے پاس گیا اور اپنی…

حرام خوری کی سزا

تائیوان کی کمپنی گولڈ اپالو نے 1995ء میں پیجر کے…