بدھ‬‮ ، 08 جنوری‬‮ 2025 

نوجوت سنگھ سدھو نے جیل سے رہائی کے بعد اہلیہ کی خواہش پوری کردی

datetime 31  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(این این آئی)حال ہی میں جیل سے رہائی پانے والے بھارتی سیاستدان اور سابق ٹیسٹ کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو نے اہلیہ نوجوت کور سدھو جنہیں اسٹیج 2 کے کینسر کی تشخیص ہوئی ہے، کی خواہش پوری کر دی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق پنجاب پردیش کانگریس کمیٹی کے سابق صدر نوجوت سنگھ سدھو نے حال ہی میں گنگا دسہرہ کے موقع پر اپنے اہل خانہ کے ساتھ اہلیہ کی خواہش پوری کرتے ہوئے رشی کیش کا دورہ کیا۔مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر سابق ٹیسٹ کرکٹر نے ٹوئٹ کرتے ہوئے رشی کیش کے دورے سے اپنی اہلیہ نوجوت کور سدھو، بیٹی رابعہ سدھو اور بیٹے کرن سدھو کے ساتھ تصاویر شیئر کیں۔ان تصاویر سے معلوم ہوتا ہے کہ نوجوت سنگھ سدھو جیل سے رہائی کے بعد اپنا زیادہ تر وقت اہل خانہ کے ہمراہ گزار رہے ہیں اور اپنی توجہ اپنی اہلیہ نوجوت کور سدھو کو دے رہے ہیں، جنہیں رواں سال مارچ میں اسٹیج 2 کا کینسر تشخیص ہوا ہے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر رشی کیش سے تصاویر شیئر کرنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین ان کی اہلیہ کے لئے دعاگو ہیں کہ اس مقدس مقام پر دورے کے بعد ان کی تکلیف دور ہوجائے۔

موضوعات:



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…