جمعرات‬‮ ، 25 جون‬‮ 2026 

افغان طالبان اور ایرانی فورسز کے درمیان خونریز جھڑپ

datetime 28  مئی‬‮  2023 |

تہران (این این آئی)ایران، افغان سرحد پر فائرنگ میں 2 ایرانی سرحدی محافظوں سمیت 3 افراد ہلاک،ایرانی حکام نے کہا ہے کہ افغانستان کے صوبے نمروز میں ایران افغانستان سرحد پر فائرنگ کے تبادلے میں دو ایرانی سرحدی محافظوں سمیت ایک افغان طالبان ہلاک ہو گیا۔

طالبان حکومت کے ترجمان کا کہنا تھا کہ نمروز صوبے میں ایرانی بارڈر گارڈز کی جانب سے فائرنگ کا واقعہ پیش ا?یا ردعمل میں افغانستان کی جانب سے جوابی فائرنگ کی گئی، واقعے میں ایک طالبان ہلاک ہو گیا جبکہ دونوں جانب کچھ افراد زخمی ہوئے، اب حالات قابو میں ہیں، افغانستان کسی پڑوسی کے ساتھ تنازع نہیں چاہتا۔دوسری جانب ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق افغانستان سے فائرنگ کے تبادلے میں ایران کے دو سرحدی محافظ ہلاک ہو گئے ہیں۔غیر ملکی ایجنسی کے مطابق فائرنگ کے واقعے کے اسباب معلوم نہیں ہو سکے ہیں تاہم دونوں ممالک میں پانی کے معاملے پر تنازعہ موجود ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اواتار مائونٹین


اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…