منگل‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2025 

سوشل میڈیا کے چیلنج نے نوجوان کی جان لے لی

datetime 28  مئی‬‮  2023 |

سنکیانگ (این این آئی)ٹک ٹاک پر لائیو اسٹریمنگ کے دوران سوشل میڈیا چیلنج نے چینی نوجوان کی جان لے لی۔

چینی سوشل میڈیا انفلوئنسر سنکیانگ ‘پی کے’ نامی ایک آن لائن چیلنج کے دوران اپنے چیلنجر کو ہرانے کیلئے 30 سے 60 فیصد الکوہل پر مشتمل چینی ساختہ اسپرٹ ‘بیجیو’ کی بوتلیں پی گیا تھا۔چینی میڈیا کے مطابق چینی نوجوان سنکیانگ کے ایک دوست نے میڈیا کو بتایا کہ اسے نہیں معلوم کے چیلنج کے دوران اس کے دوست نے کتنی مقدار میں سپرٹ پیا تھا لیکن جب اس نے ویڈیو دیکھنا شروع کی تھی تب تک وہ تین بوتلیں خالی کر چکا تھا اور چوتھی پی رہا تھا۔دوست نے بتایا کہ چیلنج رات کو ایک بجے کے قریب ختم ہو گیا تھا جس کے بعد اگلے دن ایک بجے جب سنکیانگ کے گھروالے اس کے کمرے میں داخل ہوئے تو وہ مردہ حالت میں پایا گیا۔چینی حکام نے نوجوان کی موت کے بعد ویڈیو سوشل میڈیا سائٹ سے ڈیلیٹ کردی۔آن لائن ‘پی کے’ چیلنج میں دو افراد ایک دوسرے کو چیلنج دیتے ہیں جس کے بدلیانہیں انعام ملتا ہے اور ہارنے والے کو جیتنے والا سزا دیتا ہے۔

موضوعات:



کالم



جہانگیری کی جعلی ڈگری


میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…