بدھ‬‮ ، 14 مئی‬‮‬‮ 2025 

سعودی عرب نے حجاج کرام پر 4 چیزیں ساتھ لانے پر پابندی عائد کردی

datetime 26  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مکہ مکرمہ (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی )حکومت سعودی عرب نے حجاج کرام پر 4 چیزیں ساتھ لانے پر پابندی عائد کردی۔ تفصیلات کے مطابق سعودی وزارت حج و عمرہ نے حجاج اکرام کیلئے ہدایات جاری کی ہیں کہ دنیا بھر سے تشریف لانے والے فرزندان توحید پر اپنے ہمراہ پلاسٹک کی بوتلیں، بغیر پیکنگ کے کھلا ہوا اور کپڑوں میں لپٹا ہوا سامان لانے پر پابندی ہوگی۔

دوسری جانب عمرہ کی سعادت اور فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے حرم مکی پہنچنے والے عازمین کی طرف سے حال ہی میں مسجد حرام میں سعودی کوریڈور کے افتتاح پر سعودی قیادت کو مبارک باد پیش کی جا رہی ہے۔ عازمین نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ان کے ولی عہد اور وزیراعظم عزت مآب شہزادہ محمد بن سلمان کی طرف سے مسجد حرام کی توسیع اور مطاف کوری ڈور کے افتتاح کو سراہا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق مسجد حرام میں آنے والے زائرین اور عازمین کی طرف سے حال ہی میں کھولے گئے سعودی کوریڈور کو سراہا اور اسے سعودی عرب کوریڈور نام رکھنے کی بھی ستائش کی ہے۔سوڈان سے عمرہ کی سعادت کے لیے آئے ڈاکٹر محمد کسبہ نے کہا کہ اسلامی فن تعمیر میں مسجد حرام میں دکھائی دینے والی ترقی اورغیرمعمولی توسیع پوری تاریخ میں اسلام میں آنے والی سب سے بڑی توسیع ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ خادم حرمین شریفین کی زائرین کے لیے خدمات سنہرے حروف میں لکھے جانے کے لائق ہیں کیونکہ مسجد حرام میں آنے والے اللہ کے مہمانوں کی خدمت اور انہیں ہرممکن سہولت کی فراہمی سعودی قیادت کی اولین ترجیح ہے۔

مسجد حرام کے نئے کوریڈور کا افتتاح ان ہی خدمات کا حصہ ہے جس کے کھولے جانے کے بعد عازمین کو عبادت کی مزید سہولت ملے گی۔”سعودی گیلری” کا نام رکھنے اور اس کا افتتاح کرنے کی منظوری کو عازمین حج نے سراہا۔”سعودی گیلری” کا نام رکھنے اور اس کا افتتاح کرنے کی منظوری کو عازمین حج نے سراہا۔

بھارت سے تعلق رکھنے والے حاجی فیصل ابو فیاض نے کہا کہ سعودی پورٹیکو جدید اسلامی فن تعمیرکا ایک نیا ماڈل ہے جس میں قدرتی سنگ مرمر، انجینیرنگ اور تعمیراتی آرائش، اور چمکتی ہوئی روشنیاں اس کی خوبصورتی کو چار چاند لگا رہی ہیں۔

مصری شہریت کے حاجی سعید احمد نے کہا کہ سعودی کوریڈور زمزم کے بابرکت پانی اور راہداری کے ساتھ پھیلے ہوئے متعدد مشرابیوں سے تمام خدمات سے آراستہ ہے۔ راہداری کے اطراف میں ہرطرف کھلے ہال موجود ہیں جہاں نمازی سہولت اور سکون کے ساتھ عبادت کرسکتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27ستمبر 2025ء


پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…