اسلام آباد (این این آئی)ایمنسٹی انٹرنیشنل نے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ملک میں سیاسی مخالفین کے خلاف بڑے پیمانے پر گرفتاریوں، قانونی حراستوں اور انسداد دہشت گردی کے مبہم قوانین کے تحت لوگوں کو چارج کرنے کے ذریعیکریک ڈاؤن کا سلسلہ ختم کیا جائے۔
ایک بیان میں انسانی حقوق کے نگراں ادارے نے ان تمام افراد کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا جنہیں صرف پرامن مظاہرے کی آزادی کے حق کا استعمال کرنے پر حراست میں رکھا گیا ہے۔بیان میں کہا گیا کہ جن لوگوں پر شبہ ہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان کی گرفتاری کے بعد ہونے والی پرتشدد جھڑپوں کے دوران کسی جرم کا ارتکاب کیا گیا ہے، صرف ان پر پاکستان کے عام فوجداری قوانین کا استعمال کرتے ہوئے انسانی حقوق کے عالمی معیارات کے مطابق فرد جرم عائد کی جا سکتی ہے۔