مکہ مکرمہ (این این آئی )حج کے رکن اعظم وقوف عرفہ کو ادا کرنے میں چالیس روز باقی ہیں۔ تاہم عازمین حج کا پہلا قافلہ سعودی عرب پہنچ گیا۔ اس سال کے حجاج کرام کی پہلی پرواز مدینہ منورہ کے کنگ عبد العزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پہنچی تو حکام نے عازمین کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سعودی عرب پہنچنے والے یہ افراد روڈ ٹو مکہ پروگرام سے فائدہ اٹھانے والے پہلے افراد تھے۔ یہ پروگرام پانچ برس قبل شروع کیا گیا تھا۔ اس اقدام کا مقصد مختلف ملکوں سے آنے والے عازمین کے لیے طریقہ کار کو آسان بنانا تھا۔ اس پروگرام کے تحت ایئرپورٹ پر پاسپورٹ کے طریقہ کار کی تکمیل سے گزرتے ہوئے الیکٹرانک طور پر خصوصی اہمیت کے حامل ویزے جاری کیے جاتے ہیں۔ اپنے ملک سے روانگی، صحت کی ضروریات کی دستیابی کی جاتی، سعودی عرب میں نقل و حمل اور رہائش کے انتظامات کے مطابق سامان کی کوڈنگ کی جاتی اور اسے ترتیب دیا جاتا ہے۔