جمعہ‬‮ ، 09 جنوری‬‮ 2026 

بی ایس ایف کا لاہور امرتسر بارڈر پر تین ڈرون مار گرانے کا دعویٰ

datetime 21  مئی‬‮  2023 |

نئی دہلی (این این آئی)بھارت کی بارڈر سیکیورٹی فورس(بی ایس ایف)نے گزشتہ دو روز کے دوران لاہور/ امرتسر انٹرنیشنل بارڈر پر مبینہ طور پر تین ڈرون مار گرانے اور ڈھائی کلو گرام سے زائد ہیروئن برآمد کرنے کا دعوی کیا ہے۔

بھارتی ٹی وی کے مطابق بی ایس ایف نے الزام لگایا کہ پاکستانی اور بھارتی اسمگلر منشیات اور اسلحہ کی ترسیل کے لیے اب ڈرون استعمال کر رہے ہیں۔بی ایس ایف کے ترجمان کے مطابق لاہور/ امرتسر انٹرنیشنل بارڈر پر تین مختلف مقامات پر تین چھوٹے ڈرون مار گرائے گئے ہیں، گرائے جانے والے دو ڈرونز کے ساتھ ہیروئن بھی برآمد کی گئی ہے۔بھارتی حکام نے یہ بھی الزام لگایا کہ تیسرا ڈرون پاکستانی حدود میں جاگرا تھا جس کی وجہ سے اس کا ملبہ نہیں مل سکا ہے۔ بھارتی حکام کافی عرصہ سے چھوٹے ڈرون طیاروں کی مدد سے منشیات اور اسلحہ سمگل کیے جانے کے دعوے کر رہے ہیں۔واضح رہے کہ دونوں ممالک کی سرحدی فورسز اسمگلنگ کی روک تھام اور اسمگلروں سرکوبی کے لیے سرچ آپریشن بھی کرتی ہیں اور ماضی میں کئی اسمگلر مارے بھی گئے ہیں۔

موضوعات:



کالم



پرسی پولس


شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…