واشنگٹن(این این آئی)موٹاپے کا شکارمسافروں کے فضائی سفرمیں انہیں عموما مشات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ کبھی موٹے مسافروں کو دو نشستوں کا کرایہ ادا کرنا پڑتا ہے اور کبھی زیادہ موٹے مسافروں کو جہازوں پر سفر کے لیے اضافی رقم خرچ کرنا پڑتی ہے۔
اس حوالے سے ایک نئی اور حیران کن خبر سامنے آئی ہے۔ امریکا کی ایک فضائی کمپنی نے موٹاپے کا شکار خاتون مسافر کو سامان کا وزن کرنے کے پیمانے پر سوار ہونے کو کہا تاکہ اس کا وزن چیک کیا جا سکے۔ایسا اس لیے کیا گیا تاکہ مسافر کے سفر کرنے کی اجازت دینے یا نہ دینے کا فیصلہ کیا جا سکے تاہم کمپنی کے اس اقدام نے مسافروں میں غم وغصے کی لہر دوڑا دی۔میڈیارپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پراس حوالے سے سامنے آنے والی ویڈیو پر صارفین اور عام شہریوں کی طرف سے شدید رد عمل سامنے آیا ہے۔ صارفین کا کہنا تھا کہ کمپنی کو مسافروں کا وزن چیک کرنے کے ایسا طریقہ کار اختیار نہیں کرنا چاہیے جس سے مسافروں کی توہین کا پہلو نتا ہو۔