ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

امریکا کی طرف سے ہندو انتہا پسند تنظیموں کو فنڈز فراہم کرنے کا انکشاف

datetime 20  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی / واشنگٹن ( آن لائن ) امریکا ہندو فرقہ پرست تنظیموں کو بھی فنڈنگ کرتا ہے۔بھارتی اور امریکی ماہرین کی رپورٹ نے ہندو انتہا پسند تنظیم آر ایس ایس کے لیے امریکا سے ہونے والی خفیہ فنڈنگ کا پول کھول دیا۔

’’فارن ایکسچینج آف ہیٹ‘‘ کے عنوان سے جاری کردہ رپورٹ میں آر ایس ایس کی خفیہ فنڈنگ کا انکشاف کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ مبینہ طور پر امریکا سے ہندو انتہا پسند تنظیم آر ایس ایس اور اس کے مختلف شدت پسند گروپوں کو کروڑوں ڈالر کی فنڈنگ کی گئی۔رپورٹ کے مطابق کئی طرح کی امدادی تنظیموں اور خیراتی اداروں کی آڑ میں ہندو انتہا پسند تنظیم آر ایس ایس کے لیے فنڈنگ کی گئی ہے۔

یہ فنڈنگ مبینہ طور پر امریکی ریاست میری لینڈ میں موجود انڈیا ڈیولپمنٹ اینڈ ریلیف فنڈ کے ذریعے کی گئی ہے۔علاوہ ازیں ’’دی کمپین ٹو اسٹاپ فنڈنگ ہیٹ‘‘ ( سی ایس ایف ایچ ) کی رپورٹ کے مطابق سَنگھ پریوار کو 2002 ء میں 30 لاکھ ڈالر کی رقم فراہم کی گئی۔ آر ایس ایس کے علاوہ مسلم دشمن ہندو انتہا پسند تنظیم وشوا ہندو پریشد کو بھی لاکھوں ڈالر کی فنڈنگ کی گئی ہے۔

اس کے علاوہ سیوا انٹرنیشنل اور انفینٹی گروپ کو بھی مبینہ طور پر لاکھوں ڈالر کی فنڈنگ کی گئی جو کہ ہندو انتہا پسند تنظیم آر ایس ایس کے لیے کام کرتی ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ہندو امریکی فاؤنڈیشن کے میہر میگھانی کو بھی مبینہ طور پر لاکھوں ڈالر دیے گئے۔ساؤتھ ایشین سٹیزن ویب رپورٹ کے مطابق 2001 ء سے 2014 ء تک خیرات کی آڑ میں آر ایس ایس کو مختلف اکاؤنٹس میں 3 کروڑ ڈالر سے زائد رقم بھیجی گئی۔

واضح رہے کہ بھارت میں مودی سرکار کی آشیرباد سے خصوصاً مسلمانوں سمیت دیگر اقلیتوں پر زمین تنگ کرنے والی ہندو انتہا پسند تنظیم آر ایس ایس اپنے ارکان کو دہشت گردی کی باقاعدہ تربیت دیتی ہے۔علاوہ ازیں کئی تحقیقاتی رپورٹس میں آر ایس ایس اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا انتہا پسند کارروائیوں میں براہ راست تعلق بھی ثابت ہو چکا ہے۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…