ہفتہ‬‮ ، 17 جنوری‬‮ 2026 

طیارہ تباہ ہونے کے 2 ہفتے بعد 4 بچے ایمازون جنگل سے زندہ مل گئے

datetime 18  مئی‬‮  2023 |

بگوٹا(این این آئی) طیارہ تباہ ہونے کے 2 ہفتوں بعد 4 بچے ایمازون کے جنگل سے زندہ مل گئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق 2 ہفتے قبل ایک طیارہ کولمبیا میں گر کرتباہ ہوگیا تھا جس میں 3 افراد ہلاک ہوگئے تھے جبکہ 4 بچے لاپتہ تھے۔ کولمبیا کے 100 سے زائد فوجی اہلکار کتوں کی مدد سے بچوں کو ایما زون کے جنگل میں تلاش کررہے تھے۔

فوجی حکام کے مطابق اہلکاروں کو جنگل کے جنوبی حصے میں شاخوں سے بنائی گئی ایک عارضی پناہ گاہ ملی تھی جس کے بعد بچوں کی تلاش کا کام تیز کردیا گیا تھا۔ اس سے قبل بچے کی دودھ کی بوتل اور پھل کا ٹکڑا بھی ملا تھا جس کو آدھا کھایا گیا تھا۔ریسیکو اہلکاروں کا کہنا ہے کہ بچے جنگل کے جنوبی حصے میں ادھر ادھر پھر رہے تھے۔ بچوں کی عمریں 11 ماہ،4، 9 اور 13 برس ہیں جبکہ ان کی والدہ طیارہ حادثے میں ہلاک ہوچکی ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ونڈر بوائے


یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…