جمعرات‬‮ ، 09 جنوری‬‮ 2025 

نیویارک میں برطانوی شہزادہ ہیری اوران کی اہلیہ میگھن کاخوف ناک کارتعاقب

datetime 18  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(این این آئی)برطانوی شہزادے ہیری، ان کی اہلیہ میگھن میرکل اور ان کی والدہ کی کارکا خوف ناک طریقے سے تعاقب کیا گیا ہے۔اس واقعہ میں پاپارازی فوٹوگرافر ملوث بتائے گئے ہیں جو دوگھنٹے تک شہزادہ ہیری کی کارکا پیچھا کرتے رہے تھے۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ واقعہ نیویارک میں پیش آیا ہے جہاں اس جوڑے نے مس فانڈیشن برائے خواتین کے زیراہتمام منعقدہ اعزازات تقسیم کرنے کی تقریب میں شرکت کی تھی۔

اس میں میگھن کو ان کے کام پراعزاز سے نوازا گیا تھا۔سوشل میڈیا کے ذریعے سامنے آنے والی تصاویر میں ہیری، میگھن اور ان کی والدہ ڈوریا راگلینڈ کو ایک ٹیکسی میں بیٹھے دکھایا گیا ہے۔شہزادہ ہیری کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ گذشتہ رات ڈیوک اینڈ ڈچز آف سسیکس اورمس راگ لینڈ کی گاڑی کاانتہائی جارحانہ انداز میں پاپارازیوں نے تعاقب کیا تھا۔پاپارازی فوٹوگرافروں نے ان کی گاڑی کا مسلسل دو گھنٹے تک تعاقب جاری رکھا تھا۔اس کے دوران میں سڑک پر سفرکرنے والے دیگرڈرائیوروں، پیدل چلنے والوں اور نیویارک کے محکمہ پولیس (نیویارک پولیس ڈپارٹمنٹ)کے دو افسروں کی گاڑیوں کے درمیان متعدد مرتبہ تصادم ہوتے ہوتے بچا تھا۔شہزادہ ہیری اور میگھن 2020 میں اپنے شاہی کردار سے دستبردار ہوگئے تھے اورمیڈیا کی جانب سے ہراساں کیے جانے کی وجہ سے امریکا منتقل ہو گئے تھے۔شہزادہ ہیری طویل عرصے سے پریس کی اپنے ذاتی امورمیں مداخلت کے بارے میں غم وغصے کااظہارکررہے ہیں۔وہ اپنی والدہ شہزادی ڈیانا کی موت کا ذمہ دار بھی پریس ہی کوقرار دیتے ہیں۔پیرس میں پاپارازی فوٹوگرافروں نیان کی لیموزین کارکا پیچھا کیا تھااور اس دوران میں وہ ایک پل پرسے گرکرتباہ ہو گئی تھی۔اس حادثے میں شہزادی ڈیانا اوران کے ارب پتی دوست ڈوڈی الفاید کی موت واقع ہوگئی تھی۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…