نئی دہلی (این این آئی)بھارت کی ریاست مدھیا پردیش میں سرکاری اسپتال نے ایمبولینس دینے سے انکار کردیا جس کے بعد باپ کو اپنی بیٹی کی لاش موٹرسائیکل پر لے جانی پڑی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق لکشمن سنگھ نامی شہری نے بتایا کہ اس کی 13 سالہ بیٹی کی موت بیماری کی وجہ سے ہوئی جس کے بعد اس نے اسپتال انتظامیہ سے کہا کہ لاش لے جانے کے لیے گاڑی فراہم کردی جائے۔لڑکی کے والد نے بتایا کہ اسپتال انتظامیہ نے یہ کہہ کر انکار کردیا کہ ایمبولینس 15 کلومیٹر سے زیادہ دور والے علاقوں کے لیے دستیاب نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ اسپتال انتظامیہ نے کہا ایمبولینس کا انتظام آپ خود کرلیں، ہمارے پاس پیسے نہ ہونے کی وجہ سے بیٹی کی لاش موٹرسائیکل پر لے جانے کا فیصلہ کیا۔اس واقعے کی تفصیلات سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین دکھ اور غصے کا اظہار کر رہے ہیں۔