کیپ ٹائون(این این آئی)جنوبی افریقہ کے صدر سرل رامافوسا نے کہا ہے کہ ولادیمیر پیوٹن اور وولدومیر زیلنسکی نے ابتدائی امن معاہدے کیلئے افریقی رہنماں سے ملاقات پر آمادگی ظاہر کی ہے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق اس معاہدے کی تفصیلات منظر عام پر نہیں آئی ہیں۔یوکرین نے اپنی پوزیشن واضح کرتے ہوئے کہا کہ روس کے تمام فوجی دستے اس کے علاقوں سے نکل جائیں۔جنوبی افریقہ کے صدر نے کیپ ٹائون میں سنگاپور کے وزیراعظم کے ساتھ مشترکہ پریس بریفنگ میں کہا کہ روس اور یوکرین کے سربراہان افریقی رہنمائوں سے ملاقات کیلیے تیار ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پیوٹن اور زیلنسکی افریقی رہنماں سے مل کر جنگ کے خاتمے پر بات کریں گے۔جنوبی افریقی صدر کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پیوٹن اور زیلنسکی نے افریقی وفد سے اپنے ممالک کے دارالحکومتوں میں ملاقات پر رضامندی ظاہر کی ہے۔اس امن معاہدے کو سینیگال، یوگینڈا، مصر، کانگو اور زیمبیا کے رہنماں کی حمایت حاصل ہے۔سرل رامافوسا نے بتایا کہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کو امن معاہدے سے متعلق بریفنگ دے دی گئی ہے